حکومت سے جنگلوں میں آتشزدگی کی تحقیقات کامطالبہ
جموں//جموں وکشمیرصاف ستھرامومنٹ کے صدرشوکت علی چوہدری نے کہاہے کہ محکمہ جنگلات ،شجرکاری کے سلسلے میں مالی بدعنوانیاں کررہاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں جموں وکشمیرصاف ستھرامومنٹ کے ریاستی صدرشوکت علی چوہدری نے کہاکہ محکمہ جنگلات شجرکاری مہم کوزمینی سطح پرعملانے میں ناکام ہواہے اوراپنی ناکامی کوچھپانے کےلئے جنگلوں میں آگ لگائی جارہی ہے جس کی جوڈیشل تحقیقات ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ جنگلوں میں آگ لگانے کے ذمہ دارافرادکی نشاندہی کرکے حکومت کوان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانی چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کولے کرمومنٹ وزیراعلیٰ کوایک یادداشت بھی پیش کرے گی۔
تمباکو نوشی مخالف عالمی دن کے موقعہ پرگورنر کا پیغام
سرینگر//تمباکو نوشی مخالف عالمی دن ہر سال31 مئی کو منایا جاتا ہے۔ اس سال کا موضوع ہے” تمباکو اور امراض قلب“۔ گورنر این این ووہرا نے اس دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں حکومت اور عوام پر زور دیا ہے کہ وہ تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری کو عام کریں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو تمباکو نوشی کی بدعت سے بچایا جانا چاہئے اور انہیں تمباکو نوشی کے مہلک اثرات کے بارے میں روشناس کیا جانا چاہئے۔گورنر نے کہا کہ سیگریٹ نوشی اور تمباکو اشیا کے استعلا پر روک لگانے کےلئے تمام متعلقہ قوانین کو موثر ڈھنگ سے عملایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے خاتمہ کےلئے ورکشاپ، سیمنار، ریلیاں اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو باآور کرایا جانا چاہئے کہ ہر برس تمباکو نوشی سے کافی تعداد میں لوگوں کی جانیں تلف ہوتی ہیں۔
امریکی سفارتخانے کا وفد قانون ساز اسمبلی کے سپیکر سے ملاقی
جموں//نئی دہلی میں امریکی سفارتخانہ کے چار ارکان پر مشتمل وفد جس کی قیادت مارک ٹیسون کر رہے تھے، نے آج یہاں جموں وکشمیر قانون سازا سمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران ریاست کی ثقافتی، سیاسی، سماجی اور اقتصادی ترقی سے جڑے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر نے وفد کو قانون ساز اسمبلی کے مختلف شعبوں اور اسمبلی سیکرٹریٹ کی کمیٹیوں کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی۔ ڈاکٹر سنگھ نے انہیں ایوان کی کاروائی کے مختلف پہلوو¿ں سے بھی روشناس کرایا۔سپیکر نے انہیں جموں، کشمیر اور لداخ خطوں کی سماجی و اقتصادی اور جغرافیائی حالت کے بارے میں جانکاری دی۔ ڈاکٹر سنگھ نے اُن اقدامات کے بارے میں بھی وفد کو باور کرایا جو موجودہ حکومت تینوں خطوں میں امن، اخوت اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کے لئے اُٹھارہی ہے۔دیگر معاملات کے علاوہ زوجیلہ ٹنل، پاور پروجیکٹ، تعلیمی منظر نامے اور سڑک رابطے بھی زیر غور لائے گئے
او بی سی طبقہ کے مسائل ومعاملات
رچھپال ورما نے نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ زیربحث لائے
سرینگر//جے اینڈ کے سٹیٹ مشاورتی بورڈ برائے بہبودی او بی سی رچھپال ورما نے آج یہاں نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں ریاست میں او بی سی کے مطالبات کا ایک میمورنڈم پیش کیا۔میمورنڈم میں منڈل کمیشن رپورٹ1980 کی ریاست میں عمل آوری اور کئی دیگر معاملات بھی شامل تھے۔نائب وزیر اعلیٰ نے وائس چیئرمین کے مطالبات غور سے سُنے اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت اس حوالے سے مناسب کاروائی عمل میں لائی گی۔
ہندوپاک کی قےادت امن اور بھائی چارہ کےلئے کام کرے :بھیم سنگھ
جموں//نےشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفےسر بھےم سنگھ نے ہندستان اور پاکستانی قےادت سے اپےل کی ہے کہ وہ مہابھارت اور رامائن سے متعلق ہندستان کی پرانی تارےخ کو پڑھےں جن مےں بری طاقتوں اور اچھے لوگوں کے درمےان کئی جنگےں ہوئی ہےں ۔ ہندستان کے لوگوں نے بےرونی حکمرانوں سے آزادی حاصل کرنے کےلئے اےک مشن کے تحت متحدہ کوششےں کی تھےں۔پنتھرس سربراہ نے دونوں طرف کے حکمراں سربراہان پر زور دےا کہ ہندستان کی پرانی مہابھارت کی تارےخ کوپڑھےں۔ہندستان(بھارت) کے لوگ اےک ہی درخت کی پےداوار ہےں جو اےک آسمان کے ےکساں ماحول مےں نےچے بڑے ہوئے ہےں۔ انسانی جذبات کو فروغ مےں مذہب ان کا ذرےعہ ترغےب تھا اور ےہاں کے لوگ اےک ساتھ بڑے ہوئے اور متحد ہوکر آزادی کے لئے لڑے۔ تارےخ گواہ ہے کہ فرقہ پرستانہ جذبات غےرملکی حکمرانوں نے تحرےک آزادی کو ناکام کرنے کے لئے بھڑکائے تھے۔ غےرملکی حکمراں بہت بڑے شاطر تھے جنہوں نے ہندستان کو تقسےم کردےا۔پنتھرس سربراہ نے کہاکہ وہ جموں وکشمےر کے دونوں طرف کے لوگوں کی ’ تےسری ہارٹ ٹو ہارٹ ٹاک‘ کرانا چاہتے ہےں۔ پروفےسر بھےم سنگھ اس سے پہلے 2005اور 2007مےں دہلی اور جموں کشمےر مےں اس کا کامےاب انعقاد کرچکے ہےں۔ انہوں نے بندوق کسی مسئلہ کا حل نہےں ہے جس کا احساس ہندستان اور پاکستان کو ان کے فوجی نماائندگان کے مابےن کل ہوئی بات چےت اندازہ ہوگےا ہوگا۔انہوں نے امےد ظاہر کی کہ دونوں طرف کے حکمراں فرےق مل بےٹھ کر بات چےت کرےں گے اور امن قائم کرنے کے لئے جہدوجہد کرےں گے۔ مےرا خود ذاتی تجربہ ہے کہ جنگ کسی مسئلہ کا نہےں ہے اور امن کی بحالی ہی دونوں ممالک ہندستان اور پاکستان نےز پڑوسی ممال کے مفاد مےں ہے۔
ہندوپاک ڈی جی ایم اوزکی جانب سے سیزفائرکااعلان مثبت پیش رفت:ویدمہاجن
پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری ویدمہاجن گپتانے ہندوستان اورپاکستان کے ڈی جی ایم اوزکی طرف سے سیزفائرکے معاہدے پرعملدرآمدکرنے کے اعلان کوخوش آئندقراردیتے ہوئے اسے مثبت پیش رفت سے تعبیرکیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے سرحدوں کے قریب رہنے والے لوگوں کوراحت ملے گی۔یہاں جاری پریس بیان میں گپتانے کہاکہ وسیع تفہیم کے لئے سرحدوں پر قیام امن پہلا ضروری قدم ہے اور مجھے یقین ہے کہ سرحدوں پر قیام امن قائم ہوگا‘۔ واضح رہے کہ ہند و پاک کے ڈی جی ایم اوز نے گذشتہ شام ہاٹ لائن پر بات چیت کی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے پر اتفاق ہوا۔ یہ بھی اتفاق ہوا ہے کہ دونوں ہی طرف مستقبل میں جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔ ہندوستانی فوج کے مطابق یہ بات چیت پاکستان کے فوجی آپریشن ڈائریکٹر جنرل کی پہل پر منگل کی شام چھ بجے ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی تجویز رکھی گئی جسے ہندوستان نے قبول کرلیا۔ دونوں فریقوں نے طے کیا کہ کسی بھی مسائل کو ہاٹ لائن اور فلیگ میٹنگ جیسے بات چیت کے موجودہ ذرائع سے حل کیا جائے گا۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق جموں وکشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر رواں برس سرحدی شلنگ کی وجہ سے 44 لوگ مارے گئے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے۔ مہلوکین میں 18 سیکورٹی فورس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ان اعداد وشمار کے مطابق اس سال اب تک پاکستان نے 1200 سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان 1999 ءکے تنازعے کے بعد سنہ 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا۔ تاہم جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود سرحدوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اس پیش رفت کاخیرمقدم کیاہے۔ویدمہاجن نے کہاہے کہ اس طرح کے مزیداعتمادبحالی کے اقدامات دونوں ممالک کواٹھانے چاہیئے تاکہ خطے میں امن بحال رہ سکے۔انہوں نے رمضان سیزفائرکی بھی ستائش کی۔
بیلی چرانامیںمحکمہ پشوپالن کے زیراہتمام سوچھتامہم
جموں //بےلی چرانہ جموں مےں سوچھتا ابھےان مہم کے سلسلے میں اےک پروگرام منعقد کےا گےا ۔ےہ پروگرام محکمہ پشوپالن کے چےف آفےسر ،فروزن سےمن بنک کے مےنیجر اور پرنسپل سٹاک اسسٹنٹ کی زےر نگرانی میںمنعقد کےا گےا ۔اس موقعہ پر اڈےشنل ٹرےجری آفےسر گاندھی نگر مہک گپتا ،وےٹرنری آفےسر ڈاکٹر ظفر اقبال کے علاوہ محکمہ پشوپالن کے کئی افسران موجود تھے۔اس صفائی مہم کے تحت محکمہ پشو پالن کیمپس کی صفائی کی گئی اوراس مہم مےں ضلع پونچھ ،کشتواڑ،ڈوڈہ اور ضلع رام بن کے علاوہ کئی دوسرے اضلاح سے تعلق رکھنے والے سٹاک اسسٹنٹ کورس مےں زےر تربےت افراد اور محکمہ کے فےلڈ ورکروں نے بڑھ چڑ ھ کر حصہ لےا۔