پنیشنروں کو بقایا جات کی رقوم واگذار کرنے کی اپیل
جموں// آل جموں وکشمیر پینشنرز اینڈ سول سوسائٹی نے ریاستی انتظامیہ سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ پینشنروں کو ساتویں پے کمیشن کے تحت تمام بقایا جات کی رقومات واگذار کرنے کی اپیل کی ہے ۔یہاں پرجاری پریس بیان
میں سوسائٹی کے صدر اجیت سنگھ ایڈیال نے کہاہے کہ ایکاونٹس جنرل میں پینشنروں کے مسائل کوازالہ کرنے کےلئے فوری طورپر کارروائی عمل میں لائی جانے چاہئے ، ساتھ میںمیڈیکل الا¶نس300روپے بڑھا کر2000روپے فی ماہ یکم جنوری2016 سے کیاجانا مطلوب ہے۔ ایسوسی کی جانب سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنک راج گپتا کے پینشنروں کےلئے انشورنس سکیم بغیر پریمیم لاگو کرنے کابھی مطالبہ کیاہے ۔انہوں نے اس امرپربھی سرکار پرزوردیاہے کہ سال 2018جاری ایس آراو 233میں ترمیم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ پینشنروں اورفیملی پینشنروں کو وقت کی ضرورتوںکے مطابق استفادہ حاصل ہوسکے۔ گپتا نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے جموں وکشمیر ایس آرٹی سی کے ملازمین اورجی ٹی یو کے پینشنروں کو 1996ءمیں جاری کردہ ایس آر او نمبر14 سے محروم رکھاگیاہے جوکہ باعث تشویش ہے۔ انہوںنے ریٹائرڈ ملازمین کی ٹائم بانڈ ترقیاں اور بقایا جات رقومات کی ادائیگی واگذار کرنے کی اپیل کی ہے۔ اجلاس میں پروفیسر او پی شرما‘ جسبیسر سنگھ اروڑڈہ‘ محمد شفیع‘ آر سی گپتا‘ ایس ایچ جسورٹیہ‘ سورن سنگھ چب‘وئید پرکاش شرما‘ ‘ اوم پزکاش لکھنوترا اورآر سی جموال موجود تھے۔
بابا ہسل دیو میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح
بہترین کارکردگی کےلئے سلاتھیا نے دیہی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی
وجے پور// سابق وزیر اورریاستی سیکرٹری جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے بابا ہسل دیو فٹبال ٹورنامنٹ کاافتتاح کرتے ہوئے کھیلوںمیںبہترین مظاہرہ کرنے والے دیہی علاقوں سے وابستہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلاتھیہ نے کہاہے کہ کھیلوں سے نہ صرف جسمانی اوردماغی ورزش ہوتی ہے بلکہ کیریر میں بھی بہترین مقام حاصل ہوتاہے۔ انہوںنے اُمید ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ دیہی علاقہ جات میں کئی برسوں سے فٹ بال اور ہاکی جیسے کھیل کھیلے جارہے ہیں اور نوجوان طبقہ کو اس کااستفادہ حاصل کرناچاہئے جس سے وہ عالمی سطح پر اپنا نام روشن کرسکیں۔سلاتھیہ افتتاحی میچ کے دوران مہمان خصوصی تھے اور دیہی علاقہ جات میں کھیلوں کو فروغ دینے پر انہوںنے آرگنائزروں کی سراہنا اورتعریف کی۔ اس موقع پرانہوںنے نوجوانوں سے تلقین کی ہے وہ ریاستی اورقومی سطح پراپنی کارکردگی کامظاہرہ کرے اور اس امر پرنوجوان کھلاڑیوں کے چشم دیدہ صلاحیت کوبروئے کار لانے کی ضرورتوں پربھی زوردیا۔ انہوںنے بہترین مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑیوںکو مبارکباد پیش کی ۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر جتیندرسنگھ ماکو‘ شیکھر سلاتھیہµسوردرشن سلاتھیہ‘مٹو سنگھ سلاتھیہ دیگر شرکاءکھیلاڑیوں کے علاوہ بھاری تعد اد میںکھیل میں دلچسپی رکھنے والے شرکا ءکے علاوہ سابق سرپنچ ایشر سنگھ‘رام پال شرما‘ برجپال سنگھ‘سبھاش چندر شرما ‘سٹی صدر وجے پور نیشنل کانفرنس سودا گر سنگھ گپتا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی نے 60واں یوم تاسیس منایا
یوم ہندی کے طورپر جشن پروگرام کا اہتمام
جموں// مزدور اورروزگار کی وزارت حکومت ہند کے زیراہتمام ڈی ٹی این بی ڈبلیو ڈی ای ڈی نے 60یوم تاسیس یوم ہند ی کے طورپر بڑے جوش وجذبے کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر محکمہ باغبانی کے ڈپٹی ڈائریکٹر گل سعید اورجے کے ای ڈی آ ئی کی دیویا بھوشن مہمان خصوصی کے طورپر اپنے فرائض انجام دئیے جبکہ پروگرام کی قیادت سیکرٹر ی بھارتیہ مزدورسنگ کے جنرل سیکرٹری کررہے تھے۔ پروگرام کی شروعاتی دورمیں ایس این ناجی ڈائریکٹر انچارج نے تمام شرکاءکو خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر بولتے ہوئے گل سعید نے ڈی ٹی این بی ڈبلیو ڈی ای ڈی کو بہترین کارکردگی کےلئے مبارکباد دیدی۔انہوںنے مزید کہاہے کہ انہوں نے ڈی ٹی این بی ڈبلیو ڈی ای ڈی کی جانب سے چلائے گئے کئی پروگراموں میںشرکت کی جس سے آرگنائزڈ سیکٹر میں ورکروں کو کافی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔اس امرپر دیویا بھوشن نے کہاہے ورکروں کی ترقی کے منازل کےلئے ای ڈی آ ئی اورٹریڈ یونین بدولت بیداری پروگرام کے تحت اہم کردا ادا کرسکتے ہیں جبکہ ایم ایس اختر نے قومی زبان ہندی زبان کو فروغ دینے کی اہمیت پرزوردیا ہے حالانکہ اس پروگرام میں موجود رہے سبھاش ورما نے دیہی علاقوںمیں ورکروں کی کاوشوں کی سراہنا کی اور مزدوروں کے پیش آرہے مشکلاتوں کا ازالہ کرنے کی ضرورتوں پرزوردیا ہے۔ اس موقع پر کرن شرما صدر جے کے بی وائی جے پی‘اجیت سنگھ‘نامور ٹریڈ یونینسٹ اورورکر ٹیچر سجاد احمد لون ‘رام پال ڈوگرہ کے علاوہ اشوک ساہنی بھی موجود تھے۔
نٹرنگ تھیٹر کی سنڈے سیریز
منشی پر یم چند کا افسانہ ’بڑے بھائی صاحب‘ ڈرامائی انداز میں پیش
جموں//منشی پریم چند کی مقبول ہندی کہانی ” بڑے بھا ئی صاحب‘ ‘ اتوار کو تھیٹر سیریز میں نیرج کانت کی ہدایت کی ایک اچھی طرح سے تیار کردہ ڈرامائی اندازز میںپیش کیاگیا ۔ پریم چند کی کہانیاں اکثر پابندیوں سے آزادانہ شخص کے بارے پڑھنے اوردیکھنے کو ملی جو کہ انہیں گہرائیوں سے اثرانداز کرتی رہی کہ آیا یہ سماجی یا معاشی ہے۔ان کی کہانیاں کافی مشہور ہوئی ہیں اور کئی برسوں سے، فلم اور تھیٹر کے ڈائریکٹروں نے شاندار نتائج کے ساتھ ان کی کہانیوں کی بدولت کچھ قابل ذکر کام کیاہے۔ قابل ذکرہے کہ نٹرنگ ہمیشہ سے ادبی صنعت کوفروغ دینے کے کاوشوں کوبروئے کار لاکر جموں کے ناظرین کوخوش دیکھنا چاہا۔ ”بڑے بھائی صاحب “ میں پریم چند نے دوبھائیوں کے رشتے کی کہانی بیان کی جوکہ مطالعہ کرنے کے مقصد سے گھر سے باہرہوسٹل میں قیام پذیر ہوتے تھے جن میں ایک بھائی پوراوقت پڑھائی طرف دھیان دیتے تھے جبکہ چھوٹا بھائی کھیل کودکی طرف دلچسپی رکھتے تھے۔کہانی آسان الفاظ میںڈرامائی انداز میںپیش کی گئی اور نصیحت آمیز کہانی میں بڑے بھائی صاحب چھوٹے بھائی کو اکثر طورپر سمجھاتے رہے کہ ان کے انپڑھ والدین کبھی سکول تک نہیں گئے مگر پھر بھی ان کے والدین نے انہیں تعلیم پانے کی طرف راغب کیا ۔ لہذا انہوں نے والدین کی ذہنی صلاحیت کئی گناہ اپنے سے کہیں زیادہ تسلیم کیاکرتے رہے۔ نٹرنگ اداکاروںمیں بھشیم سنگھ گپتا نے بطوربڑے بھائی صاحب کا کردار نبھایا جبکہ شویم سنگھ نے چھوٹے بھائی کے طورپرکردار نبھایا۔چھوٹے پردے پردے ان کا ساتھ نبھانے کےلئے سوشانت سنگھ چاڑک‘ زیشان حیدر اورشیتل جہاڈان نے دوست کا کردار نبھاتے ہوئے دیکھاگیا۔
ریاست کی تیراکی ٹیم دو دہائیوں کے بعد نیشنل گیمز میں حصہ لے گی
سرینگر//تقریباً دد دہائیوں میں پہلی بار ریاست جموں وکشمیر کی طرف سے ایک چار ممبری تیراکی ٹیم نیشنل گیمز میں حصہ لے گی۔یہ تیراک کیرلا میں منعقد ہونے والی قومی چیمپین شِپ میں شرکت کریں گے۔ سوئمنگ کوچ محمد امین نے ریاستی ٹیم کا نیشنل گیمز میں حصہ لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں واٹر سپورٹ اپنی شان رفتہ کو دوبارہ حاصل کرنے کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی کھلاڑیوں نے اس کھیل میں حصہ لینے کی تمنا ظاہر کی تھی اور انتخاب کے بعد سپورٹس کی طرف سے نہرو پارک میں کئی آزمائشی مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جن میں چار کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔سیکرٹری جے اینڈ کے سٹیٹ سپورٹس کونسل ڈاکٹر نسیم جاوید چوہدری نے کہا کہ یہ موقعہ قابلِ تحسین جب20 برس کے بعد ریاستی کھلاڑی نیشنل گیمز میں شرکت کر رہے ہیں۔
مہور میں ایس ڈی پی او کی الوادعی تقریب منعقد
زاہد ملک
مہور//ایس ڈی پی اور مہور مجیب الرحمان بٹ جن کا مہور سے تبادلہ ہوکر سٹاف آفیسر ڈی آی جی راجوری۔پونچھ میں تعینات کیا گیا ۔ ان کی الوداعی تقریب تحصیل ہیڈکوٹر مہور میں منعقد ہوئی۔تقریب میں سب ڈیژن مہور کے دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔ مجیب الرحمان بٹ کا گذشتہ سال مہور میں تبادلہ ہوا تھا جنہوں نے مہور میں ایک سال سے زائد کام انجام دیا۔ بٹ سب ڈویژن مہور کے دیول علاقہ سے تعلق رکھنے والے ہیں۔مختلف مقامات سے آئے ہوئے لوگوں نے مجیب الرحمان کے کام کی تعریف کی۔تقریب صبح شروع ہوئی تھی جو دیر تک جاری رہی۔ لوگوں نے مہور ہیڈکوٹر سے ڈاک بنگلہ تک ایک جلوس نکالا اور مجیب الرحمان کے حق میں نعرے بازی کی۔ مجیب الرحمان نے اپنے علاقہ دن رات محنت کی اور جرائم کو بھی ختم کیا۔تقریب کے دوران کئی لوگوں کو آنکھوں سے آنسو نکل آئے لوگوں کہا کہ انہوں نے آج تک ایسا پولیس آفیسر نہیں دیکھا جو مہور میں غریب لوگوں کا سہارا بن گیا تھا۔اس کی تبدیلی پر لوگوں کو سخت افسوس ہوا۔تقریب کے دوران ایس ڈی ایم مہور یاسین چودھری اور دیگر افسران نے مجیب الرحمان بٹ کی تعریف کیا اور لوگوں نے مجیب الرحمان کو مالائیں ڈالیں۔
کشتواڑ میں اسکالر شپ ٹیسٹ کا اہتمام
کشتواڑ//کشتواڑ میں جموں کشمیر کے معروف کوچنک انسٹی ٹیوٹ اگنی ٹائیڈ مائینڈس نے ویداس کیرئر اکیڈمی میں16ستمبر کو این ای ای ٹی،اے آئی آئی ایم ایس ،آئی آئی ٹی،جے ای ای،اے آئی ای ای ای،اور اے آئی پی ایم ٹی کےلئے اپنی نوعیت کے پہلے اسکالر شپ ٹیسٹ کا اہتمام کیا۔اس اسکالرشپ ٹیسٹ میں پر وادی چناب کے 500سے زائد طلباءنے شرکت کی ۔انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر گاندھی نگر جموں نے وادی چناب کے ہونہار طلباءکےلئے سکالرشپ کی بنیاد پرسو فیصدکوچنگ مہیا کرنے کی پہل کی تا کہ وادی چناب کے اضلاع میں سہولیات کی کمی اور نا مناسب رہنمائی کی وجہ سے طلباءاین ای ای ٹی ،آئی آئی ٹی،جے ای ای اور دیگر مسابقتی امتحانات میںکامیاب نہیں ہو پاتے۔
رام بن میں ’گیتا گیان ‘مقابلہ منعقد
رام بن//سوادیشی منچ بھارت ضلع رام بن یونٹ نے شیو مندر گورکھپور رام بن میں گیتا گیان مقابلے کا انعقاد کیا ۔اس پروگرام میںگیتا ،ویدا اور گوروکل کے مکمل عقائدرکھنے والے مختلف عمر کے 32بچوں نے حصہ لیا ۔پروگرام کا انعقاد ریاستی صدر نیرج سنگھ چب نے قوم کو اکھٹا کرنے کےلئے کیا جس کا مقصد منشیات اور جرائم سے پاک معاشرہ سے متعلق بچوں میں بیداری پیدا کرنا تھا۔اس موقعہ پر ضلع نائب صدر،پنڈت پراشر ضلع صدر ،نائب صدر دیپک شرما اور روہیت اور رویندر مو جود تھے۔مقرر ین نے بچوں کو متبرک کتاب گیتا اور ویدا کو صحیح معنوں میں پڑھنے اور اسے لوگوں تک پہنچانے پر زور دیا۔بچوں کو منشیات سے دور رہنے اور دیگر سماجی بر ائیوں سے پر ہیز کرنے کی نصیحت کی گئی ۔بعد میں مقامی لوگوں کے لئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
پارٹی فلیکس بورڈ توڑنے کا الزام
جموں میں پینتھرز پارٹی کا بی جے پی کےخلاف احتجاج
جموں//جموں وکشمیرنیشنل پینتھرز پارٹی کارکنان نے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی کارکنا ن نے بی جے پی غنڈہ گردی نہیں چلے گی، نہیں چلے گی ،بی جے پی پینتھرز کی آواز دبانابند کرو بند کرو، جموں کی آواز دبانا بندکرو بند کرو، بی جے پی غنڈوں کو گرفتار کرو گرفتار کرو کے نعرے بلند کئے۔ پارٹی لیڈران کا الزام تھاکہ گذشتہ روز جوں ہی بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوا تو جموں میں متعدد مقامات پر پینتھرز پارٹی کے جوفلیکس بورڈ اور بینر لگے ہوئے تھے، انہیں بی جے پی ورکروں نے توڑ دیا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی جموں میں عوامی مقبولیت بالکل ختم ہوچکی ہے۔ پینتھرز پارٹی کو دن بدن لوگوں سے مل رہی حمایت سے بھاجپا بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اور اب طرح طرح سے پینتھرز پارٹی لیڈران اور ورکروں کو پریشان کیاجارہاہے۔ احتجاجی ورکروں نے مطالبہ کیاکہ جلد سی سی ٹی وی فوٹیج نکال کر جن بھاجپا ورکروں نے بینر، فلیکس بورڈ توڑے ہیں، ان کو گرفتار کر کے کارروائی کی جائے، اگر ایسا نہیں کیاجاتا تو وہ بھی جوابی کارروائی کریں گے۔
ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا رحجان جاری
جموں میں پٹرول 83.62اورڈیزل74.95روپے فی لیٹر ہو گیا
جموں// یومیہ بنیادوں پر بڑھ رہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے واضح اثر جموں میں بھی دیکھنے کو مل رہاہے۔ اتوار کے روز جموں میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر83.62روپے اور ڈیزل فی لیٹر74.95روپے تک پہنچ گئی۔پٹرولیم وڈیزل کی قیمتوںمیں اضافہ کی وجہ سے اشیاءضروریہ کے نرخوں میں بھی بہت زیادہ اچھال دیکھاجارہاہے۔ سبزیوں ومیوہ جات کی قیمتیں بھی آسمان چھورہی ہیں جس سے ہرگھر متاثر ہواہے۔قیمتوں میں جہاںہورہے اضافہ سے جہاں عام لوگ سخت پریشان ہیں وہیں ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ پٹرول وڈیزل کی قیمت میں اضافہ تو کیاگیا ہے لیکن کرایہ اور کیریج میں بڑھوتری نہیں ہوئی ہے۔ اس وقت ان کا دن بھر تیل پورا کرنا بھی مشکل ہورہاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہی حال رہا تو وہ گاڑیاں فروخت کرکے کوئی اور کام کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ یو این آئی