کووڈ 19ہدایات پر عمل نہ کرنے کاشاخسانہ
جموں میں 4مسافروں کو جہاز سے واپس اُتارا گیا
جموں//جموں سے دلی جانے والی ایک فلائٹ میں سوار چار مسافروں کو جہاز میں ماسک کا استعمال نہ کرنے اور کووڈ19گائڈ لائنوں پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں جہاز سے اُتار کر سیکورٹی ایجنسیوں کے سپرد کردیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں سے دلی جانے والی فلائٹ 91 614میں سوار چار مسافر جنہوں نے جہاز میں ماسک کا استعمال نہیں کیا تھا کو جہاز سے اُتار کر سیکورٹی ایجنسیوں کے حوالے کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ الائنس ائرفلائٹ کے عملہ بشمول کیپٹن نے ان مسافروں کے خلاف PAسٹم کے ذریعے شکایت درج کروائی کہ مسافر بغیر ماسک کے سفر کررہے ہیں جس کی وجہ سے جہاز میں سوار دیگر مسافروں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ اس شکایت کے ساتھ ہی چاروں کو جہاز سے اُتار کر سیکورٹی کے حوالے کیا گیا اور ان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے ۔
جموں کے بین الاقوامی سرحد پر نگرانی نظام مزید سخت
راڈار اور تھرمل امیجنگ سسٹم کی تنصیب کا عمل جاری
جموں//جموںمیں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر دراندازی کی کوششوںکوروکنے کیلئے راڈار اور جدید تھرمل امیجنگ سسٹم لگایا جارہا ہے جبکہ زیر زمین سرنگوںکا پتہ لگانے کے آلات بھی نصب کئے جارہے ہیں ۔ دفاعی ذرائع نے کہاہے کہ پاکستانی میں قائم عسکریت پسندوں کیمپوں میں تربیت یافتہ عسکریت پسند دراندازی کی فراق میں بیٹھے ہیںاور ا س کیلئے سرنگوں کا استعمال کیا جانے کا اندیشہ ہے اس لئے سرحدی علاقوں میں نگرانی کیلئے راڈار اور جدید ترمل امیجنگ سسٹم لگانے کی تیاریاں شروع کی گئیں ہیں ۔دفاعی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سرحد کے ساتھ رکاوٹیں کاٹ کر دراندازی انتہائی مشکل ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان سرنگوں کے ذریعے دراندازی کی کوشش کر رہا ہے۔ سرنگ کو دراندازی کا نشان لگا کر ریڈار اور تھرمل امیجرنصب کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس کا آغاز اکھنور اور آر ایس پورہ سے کیا جائے گا ، جس کے بعد سانبہ سیکٹر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی جدید ترین آلات کے استعمال میں اضافہ کیا جائے گا۔سکیورٹی فورس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ رکاوٹوںکا گھیرہ دراندازی کے منصوبوں کو ناکام بنا رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی فوج نے انجینئروں کی مدد سے سرنگیں بنائیں اور سانبہ سیکٹر ہی میں چار سرنگوں کا انکشاف ہوا ہے۔
لکھن پورتھانہ میں خواتین ہیلپ ڈیسک کھولاگیا
جموں//کٹھوعہ پولیس نے لکھن پور پولیس اسٹیشن میں خواتین کے لئے ویمن ہیلپ ڈیسک قائم کیا جس کو زیادہ سے زیادہ خواتین دوست بنایا جائے گا۔ایس ایس پی کٹھوعہ شلندر مشرا نے لکھن پور پولیس اسٹیشن میں ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا جہاں خواتین کی شکایات موصول کرنے کے لئے خواتین پولیس افسران اور کانسٹیبل تعینات کردیئے گئے ہیں۔ایس ایس پی کٹھوعہ نے بتایا "ڈیسک میں ایک ہیلپ لائن نمبر ہوگا اور یہ چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا"۔انہوں نے کہا "ہم نے انہیں دو موبائل فون ہینڈ سیٹس اور ایک موٹر بائیک سیل کے لئے خصوصی طور پر مہیا کی ہیں"۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ضلع کٹھوعہ کے 5 دیگر پولیس اسٹیشنوں کی نشاندہی کی ہے جہاں ایسے سیل قائم کیے جائیں گے۔
جمکش میں جدید ترین کسٹمر سہولت کا افتتاح
جموں// ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ کے زونل سروس ہیڈدیوندرسینی نے چھنی ہمت میںماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ کے معروف ڈیلروں جمکش وہیکلڈیس کی3 ڈیلرشپ پر جدید ترین کسٹمر سہولت کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سینی بتایا کہ یہ جدید کسٹمر سہولت شمالی ہندوستان میں سب سے بہتر میں سے ایک ہے اور قابل قدر گاہکوں کو فراہم کیے جارہے سکون اور سہولت کو سراہا ہے۔انہوں نے ایم ایس آئل کے اصولوں کے مطابق اپنے صارفین کو فروخت کے بعد بہترین سروس فراہم کرنے میں جمکش وہیکلیکیڈز کے سرخیل کردار کی بھی تعریف کی۔