علم و ادب اور ثقافت کے شعبے میں شاندار کارکرد گی
پروفیسر رحمان ر اہی شرف ثقافت انعا م کیلئے منتخب
جموں// معروف کشمیری شاعر اور جنپت ایورڈ یافتہ پروفیسر رحمان ر اہی کو سب سے پہلے’’شرف ثقافت انعام ‘‘کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ اس بات کا اعلان آ ج جموں کشمیر آ رٹ اینڈ کلچرل اکیڈمی کے سکریٹر ی ڈاکٹر عزیز حاجنی نے کیا۔ 1925 میں پیدا ہوئے پروفیسر راہی کشمیری شاعری کے لئے مشہور ہیں۔ڈاکٹر عزیز حاجنی نے اس ضمن میں تفصیلات دیتے ہو ئے بتایا کہ پروفیسر رحمان ر اہی کو یہ انعام علم و ادب اور ثقافت کے شعبے میں شاندار کارکرد گی کے عوض دیا جارہا ہے جیسے کہ موصوف نے ایک پین بھارت کی ساکھ حاصل کی ہے۔ سیکرٹری جموں کشمیر آ رٹ اینڈ کلچرل اکیڈمی نے میڈیا عہدیداروں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عزیز حاجنی نے کہا کہ پروفیسر رحمان راہی ایک راہنمائی کرنے والی ادیب اور شاعر ہے، جو اس طرح کے اعزازکے مستحق ہے۔ ڈاکٹر عزیزحاجنی نے کہا کہ اس نے کشمیری ادب کو بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی ہے اور جیوری پینل جس کی سربراہی معروف ادیب پدما سچد یوا کررہے تھے نے ا نہیں اعزاز دینے کا فیصلہ کیاہے۔خیال رہے کہ پروفیسر اہی ماضی میں بہت سے سارے انعامات وصول کرنے والی شخصیت ہیںان میں پدمہ رضا، کبیر سمن، ریاستی ایوارڈ، صحی اکیڈمی ایوارڈ، اور جننتھ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دسمبر2016 میں ہونے والی میٹنگ میں، جے اے اے اے اے ایل کے جنرل کونسل کی میٹنگ منعقد ہو ئی تھی جس میں ثقافت اور ادب میں نمایا ں کارکر دگی کا مظا ہرہ کرنے والی شخصیات کو 10 لاکھ روپے مالیت کے شرف ثقافت انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایوراڈ دو سالوں کے لئے باحیات شخصیات کیلئے ہو گا جس کے بعد سیکریٹری جی کے اے اے اے ایل کی درخواست پر ایک پینل تشکیل دی گئی جس میںباضابط پروفیسر رحمان راہی کو اس انعام کیلئے منتخب کیا گیا اور اس طرح راحمان راہی کو سب سے پہلے اس انعام کا مستحق قرار دیا گیا ۔اس کے علاوہ اکیڈمی کے جنرل کونسل نے فنکاروں کے مختلف قسم کے ایوارڈز میں ایوارڈ قائم کیے ہیںہر ایک لاکھ روپے کا انعام سالانہ بنیادوں پر دیا جائے گا۔
ایجیک کا تعزیتی اجلاس منعقد
جموں//ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا تعزیتی اجلاس عبدا لقیوم وانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سینئر ٹریڈ یونین لیڈر و ٹیچر فورم کے سابقہ وائس چیرمین غلام محمد کے والد نسبتی اورٹیچرز فورم کے محمد اسحاق گنائی کے ساتھ تعزیت اور اظہار ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔29جنوری کو بگامی کے والد نسبتی کا انتقال سرینگر کے ہسپتال میں ہوا۔غلام محمد بٹ اور ان کی اہلیہ مرحوم کے فرزنداستاد گلزار احمد دیو اور لواحقین کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں ہمدردی اور اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔مرحوم شریف الفنس،شفیق اور ہمدردانسان تھے۔ٹیچرز فورم اور ضلع صدر ایجیک شوپیان جو چند مہینوں سے بیمار تھے کے رحمت حق ہونے پر محمد اسحاق گنائی،ان کی بہن اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت ہمدردی کا اظہار کیا گیا مرحوم نوجوان اور شریف النفس شخصیت کے مالک تھے سری نگر میں بھی تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار توزیت کی گئی اور دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا۔اللہ تعلیٰ سے دعا کی گئی کہ مرحوموں کو مغفرت نصیب ہو اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے اللہ تعالیٰ نوازے اور پسماندگان کو یہ صدر عظیم برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔
ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے بیداری کیمپ
حافظ قریشی
بسوہلی//عام لوگوں،ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو ٹریفک قوانین کی جانکاری دینے کے لئے ایس ڈی پی او بسوہلی سنیل سنگھ نے ناکی بندی لگا کر ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں سے بسوہلی پٹھانکوٹ شاہراہ تبادلہ خیال کیا تاکہ انہیں مسافروں کی سیکورٹی اور ذمہ داری با خبر کیا جا سکے اس ٹریفک بیداری مہم ڈی ایس پی سنیل سنگھ کی نگرانی میں چلائی گئی۔اس موقعہ پر سنیل سنگھ نے مسافروں سے بھی خطاب کیا ایس ڈی اپی او نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ ڈرائیوروں کو تیز رفتاری اور ائور لوڈنگ سے روکیں۔انہوں نے ڈرائیوروں کو شراب پی گر گاڑی چلانے میں بھی خبر دار رہنے کی تلقین کی اور مسافروں کو اپنی ذمہ اوریوں کا احساس کرنے کی بھی ہدایت دی اور ٹریفک حادثات روکنے میں اپنا کردار نبھانے کی تلقین کی۔ایس ڈی پی او نے ڈرائیوروں کو ہدایت دی کہ وہ تیز رفتار،بنا سیٹ بیلٹ اور شراب پی کر گاڑی چلانے سے احتساب کریں سڑک حادثات کے بارے یعنی کہ ٹریفک رولز کی پاسداری کرنے،گاڑیاں چلاتے ہوئے کبھی بھی موبائیل فون کا استعمال نہ کرنے دو پہیہ چلانے کے دوران ہمیشہ ہیلمٹ کا استعمال کرنے وغیرہ کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ نظام کے خلاف جانے حالت نشہ میں گاڑی چلانے اور کم عمر نوجوانوں کی جانب سے گاڑی والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کا تعاون کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کے بہائو کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
سبکدوش ہو رہے انتظامی سیکرٹریوں کے اعزاز میں الوداعیہ
جموں//چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے ایک سادہ مگر پُر وقار تقریب کے دوران کمشنر سیکرٹری اے آر آئی ، ٹریننگز اور سٹیشنری انل کمار گپتا ، کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج مس نرمل شرما، کمشنر سیکرٹری محکمہ کلچر مس دلشاد خان ، کمشنر سیکرٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ شفیق احمد رینہ اور سیکرٹری محکمہ امداد باہمی کو ان کی ملازمت سے سبکدوش ہونے پر الوداعیہ دیا۔ فائنانشل کمشنر مکانات و شہری ترقی کے بی اگروال ، پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ، پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اور سینئر افسران نے تقریب میں حصہ لیا۔چیف سیکرٹری نے اپنے خطاب میں ان افسروں کی ملازمت کے دوران اُن کی بہتر کارکردگی کی ستائش کی۔انہوں نے ان افسروں کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وجے پور کے متعدد دیہات کیلئے سڑک رابطوں کا افتتاح
جموں//تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے کہا ہے کہ پائیدار سڑکوں کی تعمیر اور بنیادی ڈھانچے کی توسیع موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت دیہی اور دُور دراز علاقوں میں سڑک رابطوں میں بہتری اور توسیع کے لئے اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر موصوف نے حلقہ انتخاب وجے پور کے متعدد دیہاتوں میں سڑک رابطوں کے افتتاح کے موقعہ پر کیا۔وزیر موصوف نے 7 کلو میٹر بدوال براستہ راجندر پورہ سڑک اورپانچ کلو میٹر رام گڑھ۔ ننگا روڈ،7.5 کلو میٹر ابتال۔ بابا چملیال راستہ پرڈی سڑکوں کا افتتاح کیا۔ ان سڑکوں کی تعمیر پر بالترتیب4 کروڑ روپے،466.70 لاکھ روپے اور699.27 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔اس موقعہ پر وزیر برائے صنعت و حرفت چندر پرکاش گنگا بھی موجود تھے۔ نعیم اختر نے کہا کہ حکومت ریاست میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے قومی شاہراہ سے لگنے والی اندرونی سڑک رابطوں کو ترقی دینے پر زور دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو مرکزی حکومت سے فراخدلانہ مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے سڑک رابطوں کو لائف لائین قرار دیتے ہوئے کہا کہ سڑکیں علاقوں کی سماجی و معاشی ترقی میں کلیدی رول ادا کرتی ہیں۔دیہی اور دُور دراز علاقوں میں سڑک رابطوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے چندر پرکاش گنگا نے کہا کہ موجودہ سڑکوں کی اپ گریڈیشن سے ان علاقوں کی ترقی میں بھرپور مدد ملتی ہے۔دریں اثنا وزراء نے متعدد سرحدی علاقوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے وہاں کے عوام اور فوجی جوانوں سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے حفاظتی دستوں کی ملک اور عوام کے تئیں خدمات کی سراہنا کی۔ انہوں نے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن قدم اُٹھا رہی ہے۔وزراء نے کہا کہ حکومت سرحدی علاقوں میں بنکروں کی تعمیر کر رہی ہے تا کہ ان علاقوں کے لوگوں کو سرحد پار سے گولہ باری کے دوران محفوظ مقامات کا رخ نہ کرنا پڑے۔بعد میں وزراء نے بابا چملیال شرائین پر حاضری دی اور ریاست میں امن اور ترقی و خوشحالی کی دُعا کی۔
ادہم پورمیںسوچھتاپکھواڑے کے تحت بیداری پروگرام
ادہم پور// سوچھتا پکھواڑے کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف فیلڈپبلسٹی وزارت برائے اطلاعات و نشریات حکومت ہند ادہم پور سنت نرنکاری ست سنگ بھون کے اشتراک سے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کر رہا ہے۔اس موقعہ پر سنت نرنکاری بھوں سے ایک بیداری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ نرنکاری مشن کے سنگت اور سیوادل نالیوں ، گلیوں اورسڑکوں کی صفائی کریں گے۔میونسپل کارپوریشن ادہم پور بھی اس صفائی مہم میں حصہ لے گی ۔ بعد میں ایک ریلی کا بھی اہتما م کیا جائے گا جسے رتن لال بموتا جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔یہ ریلی شو نگر چوک سے شروع ہوگی اور شہر کے مختلف بازاروںہوتے ہوئے سنت نرنکاری بھون میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس ریلی کا مقصد لوگوں کوصحت وصفائی کی اہمیت کے بارے میں جانکاری فرہم کرنا ہے۔اس موقعہ پر فیلڈ پبلسٹی یونٹ ادہم پور اور ڈوڈہ کے انچارج گرنام سنگھ اور مدن گوپال نے اپنے کلیدی خطاب میں سوچھتا پکھواڑہ منانے کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور اس موقعہ پر موجود لوگوں سے کہا کہ وہ صحت و صفائی سے متعلق پیغام کو عام کریں ۔
نروانااکیڈمی کے زیراہتمام موسیقی پروگرام
جموں //نروانہ اکادمی جوکہ ایک تمدنی کلب ہے، نے جموں و کشمیر اکادمی برائے فن و تمدن و لسانیات کے اشتراک سے ہیری ٹیج سکول بخشی نگر میں ایک ڈوگری فوک میوزک پروگرام اور چلڈرن میوزک ورک شاپ کا اہتمام کیا گیا۔وکرانت ڈوگرہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام کا آغاز روائیتی چراغ روشن کر کے کیا گیا۔ سیما ڈوگرہ اور چاندنی کور نے اس موقعہ پر ڈوگری کے لوک گیت پیش کرکے سامعین سے داد تحسین حاصل کی۔اس کے علاوہ دیگر فن کاروںارادیا گپتا،ادیان،انکش،امیت کمار اور دیگر فن کاروں نے بھی اپنے فن کامظاہرہ کیا جسے سامعین نے بہت پسند کیا اور سراہا۔
سیکنڈ لینگویج لرنرزکی ٹیم کاڈگری کالج سانبہ کادورہ
جموں//سیکنڈ لینگویج لرنرزکی ٹیم نے گورنمنٹ ڈگری کا لج سانبہ کا دورہ کیا۔ اس ٹیم میں ناردرنریجنل لنگویج سنٹرکے کمل کشوراور پنجاب یونیورسٹی کیمپس پٹیالہ کے فیکلٹی ممبران شامل تھے ، جنہوں نے کالج کے ڈوگری طلباء کے ساتھ بات چیت کی اور ڈوگری زبان کے بارے میں اپنی معلومات اور تجربات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ڈوگری ایک میٹھی زبان ہے اس موقعہ پر انہوں نے ڈوگری کے کچھ لوک گیت بھی پیش کئے۔کالج کے پرنسپل جی ایس رکھوال نے ٹیم کا خیر مقدم کیا۔ڈاکٹر منوہر لال ،ڈاکٹر رام سنگھ اور ڈاکٹر نرسنگھ داس نے اس موقعہ سماج میں زبان کے رول پر لیکچر دئے۔ پروفیسر پون گپتا نے پروگرام کے آخر میں شکریہ کی تحریک پیش کی۔
مقامی نوجوانوں میں پنہاں صلاحیتوں کافروغ
بھارتیہ کونسل برائے تمدنی تعلقات کی جانب سے سمواد کاآغاز
جموں//بھارتیہ کونسل برائے تمدنی تعلقات، وزارت برائے خارجی امورحکومت ہندنے جموں و کشمیر اکادمی برائے فن و تمدن و لسانیات کے اشتراک سے شام یہاں ابھنیو تھیٹر جموںمیں ایک نئی سیریز،سمواد ،کی شروعات کیں۔ اس سیریز کے شروع کرنے کا مقصد مقامی نوجوانوں میں پنہاں صلاحیتوں کو ابھارناہے ۔اس موقعہ پر مقامی فن کار،مصنفین اور تھیٹر شائقین بھی موجود تھے۔اس باہمی تبادلہ خیال کے پروگرام کے آغاز سے قبل سنتانو بوس کی زندگی اور ان کے کار ہائے نمایاں پر مبنی ایک فلم کی بھی نمائش کی گئی۔اس موقعہ پر جو اہم شخصیات موجود تھیں ان میںنوین چوپڑا ،وجے بٹ،ٹی ایس پریمی،جاوید راہی،بلجیت سنگھ رینہ،کمار اے بھارتی،وجے ملہ،مدن گوپال پادھااور رویندر شرماشامل ہیں۔
سید حسین شاہؒ کا سالانہ عرس اختتام پذیر
جموں//تاجدار ملنگام حضرت قبلہ سید رسول شاہ المعروف نانگا باجی صاحب رضی اللہ عنہ کے فرزند اکبر عارف باللہ حضرت قبلہ سید حسین شاہ صاحب المعروف خوشحال بابا صاحب علیہ الرحمتہ کا سالانہ عرس پاک اپر پلوڑہ جانی پور جموں میں نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایا گیا عرس پاک کی تقریبات ختمات المعظمات 24 جنوری سے شروع ہوکر گذشتہ بروز سوموار عظمت اولیاء کانفرنس اور قبلہ سید محمد اقبال ملنگامی کی خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں ۔اس موقعہ پر موقع حضرت حافظ تبریز احمد قادری اور مولانا نثار احمد سلطانی نے عظمت اولیاء پر مدلل خطاب فرما کر عاشقان اولیاء کے قلوب کو منور کیا ۔اس موقع پر انہوں نے اولیاء کرام کی عظمت پر قرآن و حدیث سے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ نبوت کا دروازہ بند ہو جانے کے بعد اللہ نے اولیاء کرام کی جماعت کو بندوں کی ہدایت و رہنمائی کے لئے منتخب فرمایا ہے بغیر کامل مرشد کے انسان معرفت الہی کے حصول کی منازل کو طے نہیں کرسکتا انہوں نے اس بات پر بھی اور دیا کہ آج کے اس پر فتن دور میں المعروف ایمان اور عقائد کے تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ ہم اولیاء کرام کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں یہ اللہ کا حکم بھی ہے اور وقت کا تقاضہ بھی علماء کرام نے یہ بھی کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور اولیاء و صوفیا کی تعلیمات سے ہی دنیا میں امن و امان قائم ہو سکتا ہے ۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن صوبہ جموں کے ذمہ داران حافظ شکیل احمد قادری، حافظ فرید احمد قادری, سید بلال حیدر وغیرہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب بھی تقسیم کیں اس موقع پر قبلہ باجی محمد الطاف صاحب راجوری و دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
جموں و کشمیر کے لوگوں میں اعتماد کی بحالی کے لئے
ریاستی حکومت کی برخاستگی واحد راستہ:پروفیسربھیم سنگھ
جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں و کشمیر کے گورنر مسٹر این این ووہرا سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر آئین کی دفعہ 92 کے مینڈیٹ کے مطابق فوری طور پر ریاست میں گورنر راج نافذ کرکے بلا کسی تاخیر ناپسندیدہ اور ناقابل قبول پی ڈی پی اور بی جے پی کی حکومت کو برخاست کردیں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے، خاص طور پر وادی کشمیر کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہندستان کے صدر جناب رام ناتھ کووند سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے دفاع اور تحفظ کے پیش نظر صدر سے درخواست کریں کہ وہ گورنر کو جموں و کشمیر آئین کی دفعہ 92 کے تحت گورنر راج نافذ کرنے کا مشورہ دیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی پی ڈی پی-بی جے پی کی حکومت یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محترمہ محبوبہ مفتی کا استعمال کر رہی ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے ممبران اسمبلی سے اپیل کی کہ موجودہ حالت کو سیاسی معاملہ نہ بنائیں۔ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے جوانسانی حقوق سے متعلق ہے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو انصاف سے محروم کیا گیا ہے، کیونکہ وہ موجودہ حکومت کو قبول نہیں کرتے ہیں ۔ ریاست کی تشکیل نو کے بعد گورنر راج اور اسمبلی تحلیل کرکے نئے سرے انتخابات ہی مسئلہ کا واحد حل ہے۔
گورو روی داس جینتی پر
گورنر،وزیرا علیٰ اورنائب وزیراعلیٰ کی لوگوں کو مبارک باد
جموں//گورنر ، وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے گور روی داس جینتی پر مبارک باد پیش کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاستی عوام کو گورو روی داس جینتی کے مبارک باد دی ہے۔ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گورو روی داس ایک بلند پایۂ کے سماجی اصلاح کارتھے جنہوں نے سماج سے ذات پات اور جنس کی فرق کو دور کرنے کا درس دیااور انہوں نے آپسی رواداری کے اقدار کو فروغ دینے میں بھی اہم رول ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔گورنر این این ووہرا نے گورو روی داس جینتی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ مبارکبادی کے پیغام میں گورنر نے گورو روی داس کو ایک عظیم سماجی اصلاح کار قرار دیا جنہوں نے ہمیشہ لوگوں بالخصوص سماج کے پچھڑے طبقے کی بہبودی کیلئے کام کیا ۔ گورنر نے کہا کہ گورو جی کی امن ، اخوت اور بھائی چارے کی تعلیمات سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔ گورنر نے اس موقعہ پر ریاست میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی ۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے گورو روی داس جیتنی کے موقعہ پر ریاستی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ مبارک بادی کے اپنے ایک پیغام میں نائب وزیر اعلیٰ نے گورو روی داس کی خدمات کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماجی اصلاحکار تھے جنہوں نے سماج میںذات کی تقسیم کو ختم کرنے اور اس میں برابری کا درس دیا۔ڈاکٹر سنگھ نے ریاست میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دُعا کی۔
وجے بقایا گورنر سے ملاقی
جموں/قانون ساز کونسل کے سابق ممبر وجے بقایا نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں تیز تر سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے سے جُڑے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وجے بقایا نے اس موقعہ پر کشمیری پنڈتوں کی بہبودی کیلئے درکار اقدامات کو بھی اجاگر کیا ۔ گورنر نے وجے بقایا پت زور دیا کہ وہ نوجوانوں کی صحیح رہنمائی کرنے کا کام جاری رکھیں تا کہ وہ سماج میں ایک اہم رول ادا کر سکیں ۔ گورنر نے اس موقعہ پر ریاست میں امن اور معمول کے حالات برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
سی ای سی ، ایل اے ایچ ڈی سی لیہہ کے انتقال پر
گورنر،نائب وزیراعلیٰ ،دورجے،باقررضوی،حاجی عنایت علی کااظہارتعزیت
جموں/ /گورنر این این ووہرا نے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے چیف ایگزیکٹو کونسلر ڈاکٹر سونم داوا لومپو کے اچانک انتقال پر دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ ایک پیغام میں گورنر نے آنجہانی کے آتما کی شانتی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ایل اے ایچ ڈی سی کے چیف ایگزیکٹیو کونسلر ڈاکٹر سونم داوا لومپوکے انتقال پر دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں نائب وزیر اعلیٰ نے لداخ خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کو بڑھاوا دینے کے لئے آنجہانی کے رول کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کام کو ایک لمبے عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ڈاکٹر سنگھ نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے آنجہانی کی آتما کی شانتی کے لئے دعا کی۔دریں اثناامدادِ باہمی اور لداخ امور کے وزیر چیرنگ دورجے نے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے چیف ایگزیکٹو کونسلر ڈاکٹر سونم داوا کے انتقال پر رنج و الم کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی پیغام میں وزیر موصوف نے کہا کہ سونم داوا کے انتقال سے ریاست بالخصوص لداخ خطے میں ایک بڑا خلاء پیدا ہوا ہے ۔ دورجے نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی ۔ علاوہ ازیںرکن اسمبلی زانسکار سید محمد باقر رضوی نے ڈاکٹر سونم داوا لومپو کے انتقال کا دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔دریں اثنا قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی نے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے چیف ایگزیکٹیو کونسلر ڈاکٹر سونم داوا کے انتقال پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔وہ کل حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگئے ۔چیئرمین نے آنجہانی کو خراج عقیدت اد اکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ لوگوں کی بہبودی کے لئے کام کیا ہے اور انہیں بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے لئے ہمیشہ یادی رکھا جائے گا۔چیئرمین نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی کی آتماکی شانتی کے لئے دعا کی۔
جوائنٹ ڈائریکٹرمحکمہ اطلاعات کے اعزازمیںالوداعیہ
جموں//محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات ( ہیڈ کوارٹر) عبدالمجید زرگر اور سی سی ڈی محمد یعقوب نجار کو اُن کی سبکدوشی پر گرمجوشی کے ساتھ آج الوداع کیا۔اس حوالے سے جموں میں ڈی آئی پی آر کی طرف سے ایک الوداعیہ تقریب منعقد ہوئی جس دوران ان شخصیات کی بے لوث خدمات کو یاد کیا گیا ۔ناظم اطلاعات منیر الاسلام نے اس موقعہ پر عبدالمجید زرگر کو نیک خواہشات دیتے ہوئے محکمہ اطلاعات کے کام کاج کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لئے اُن کے رول کی سراہنا کی ۔ انہوں نے محمد یعقوب نجا ر کی خدمات کو بھی قابل ستائش قرار دیا۔ منیر الاسلام نے ان دو ملازمین کے لئے سبکدوشی کے بعد ایک پُرسکون اور اطمینان بخش زندگی بسر کرنے کی دعا کی۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے ملازمین کو مومنٹوز اور شال پیش کئے۔عبدالمجید زرگر نے اپنی سروس کے دوران محکمہ اطلاعات کے ملازمین اور افسروں کے تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔