دیویکابیساکھی میلے کادوسرادن
ثقافتی پروگراموں نے شرکاء کومحظوظ کیا
ادھم پور// ضلع انتظامیہ ادھم پور کی طرف منعقد کیا گیا دیویکا بیساکھی میلہ کے دوسرے روز بھی لوگوں کی چیل پہل دیکھنے کو ملی ہر سال کی طرح امسال بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اس میلے میں شرکت کی ۔میلے کے دوسرے روز یہاں کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس دوران مختلف قسم کے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے۔یہ پروگرام محکمہ انفارمیشن وپبلک رلیشن ادھم پور اور کامنیکیشن منسٹر ی ا ٓ ف انڈیا کی وساطت سے منعقد کیا گیا۔اس تاریخی میلے میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اس دوران کئی مقامی فنکاروں نے لوگوں کو ڈوگری سنگیت تہذیبی ناچ سے لطف اندوز کرایا۔اس تاریخی میلے میں ضلع ادھم پور کے علاوہ دوسری جگہوں سے بھی لوگ آئے تھے اور میلے کے دوران سوچھ بھارک مشن ،بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو،کے بارے میں بھی لوگوں کو جانکاری دی گئی اور کھلے میں پاخانہ کرنے کے نقصانات کے بارے میں بھی لوگوں کو اجاگر کیا گیا۔پروگرام میں میلہ آفیسرادھم پور وید پرکاش کے علاوہ نائب تحصیل دار زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر اور انفارمیشن محکمہ کے عہدہ داران نے حصہ لیا۔
ضلع انتظامیہ سانبہ نے بھیم رائوکی جینتی کویوم تحفظ کے طورمنایا
وجے پورمیں بیداری کیمپ کاانعقاد،سماجی بہبودسکیموں کی عمل آوری پرزور
سانبہ//ملک گیرسطح پرجاری گرام سوراج ابھیان کے تحت ضلع انتظامیہ سانبہ نے ہندوستانی آئین کے معمارڈاکٹربھیم رائوامبیدکرکی جینتی کوضلع سطح پریوم سماجی تحفظ کے طورپرمنایا۔اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجندرسنگھ تارانے وجے پورمیں میگااویئرنیس کیمپ کاانعقاد کیا۔یوم سماجی تحفظ اس پروگرام کی کڑی کاایک حصہ ہے جوکہ گرام سوراج ابھیان کے تحت ملک گیرسطح پر 14 اپریل سے 5 مئی 2018 تک منایاجارہاہے ۔پروگرام کاانعقاد آئی سی ڈی ایس نے کیاگیاتھا ۔اس موقعہ پرڈی سی سانبہ نے جسمانی طورمعذوراشخاص میں وہیل چیئرز اورآلات سماعت تقسیم کئے۔اس دوران ڈی ڈی سی نے اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ کمشنر سانبہ اعجازقیصر کوہدایات دیں کہ وہ میکنزم کی ذاتی طورنگرانی کریں تاکہ تمام مستحق افرادکوفائدہ مل سکے۔ انہوں نے صحت ،تعلیم،آرڈی ڈی ،ایف سی وسی اے ،زراعت اور این آرایل ایم کوہدایات دیں کہ وہ ان سکیموں کوگھرگھرپہنچائیں۔اے ڈی سی اعجازقیصرنے کہاکہ سماجی بہبوداورسماجی تحفظ کی سکیموں کی عمل آوری یقینی بنانے کیلئے بیداری پروگراموں کاانعقادکیاجارہاہے۔اس موقعہ پراے ڈی سی تلک راج شرما،اے سی ڈی اعجازقیصرودیگرافسران بھی موجودتھے۔
ایس ایم وی ڈی یو میں بنیادی ڈھانچہ
گورنر نے جاری کام کا معائنہ کیا
جموں//گورنر این این ووہرا جو شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، نے کیمپس میں کئی بنیادی ڈھانچے تعمیر کرنے کے کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے نئے گرلز ہوسٹل، سٹاف کوارٹرز اور یونیورسٹی گیسٹ ہاؤس پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بسوہلی ہوسٹل کا بھی دورہ کیا اور عمارت کی چھت پر نصب کئے گئے سولر پینل کا بھی جائیزہ لیا۔گورنر نے سولر پینل پروجیکٹ کو فوری طور مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاست میں قائم یہ یونیورسٹی پہلا تدریسی کیمپس وجودمیں آیا ہے جہاں900 کلو واٹ والا سولر پاور پلانٹ موجود ہے۔
گورنر کے ہاتھوں’’آنسوؤں کا چناب‘‘کااجراء
جموں//گورنر این این ووہرا نے آج یہاں راج بھون میں ایک تقریب کے دوران سنیتا رینہ کی تحریر کردہ اردو شاعری پر مبنی ’’آنسوؤں کا چناب‘‘ جاری کی۔کتاب میں غزلوں کے ذریعے خواتین کو با اختیار بنانے، کشمیری پنڈتوں کی وطن واپسی اور سماج میں بے چینی کے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔پریمی رومانی، خالد حُسین اور ڈاکٹر عرفان عارف نے اس کتاب سے متعلق اپنے خیالات پیش کئے۔گورنر نے رینہ کی ادبی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس کتاب کو دوسری زبانوں میں ترجمہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے تمام سکالروں اور ادبی ماہرین سے کہا کہ وہ اردو زبان کے فروغ کے لئے مزید کوششیں انجام دیں۔
شو مندر نانک نگر میں نئے بلاک کا افتتاح
سپیکر نے شردھالوئوں کیلئے سہولیات کاجائزہ لیا
جموں//ریاستی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے شو مندر نانک نگر میں ایک نئے بلاک کا افتتاح کیا۔ ایم ایل سی وکرم رندھاوا بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ سپیکر نے مقامی لوگوں سے مل کر اُن کی ترقیاتی ضروریات اور مطالبات کی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے مندر میں شردھالوؤں کے لئے مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو اُن کی دہلیز پر تمام بنیادی ضروریات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے سپیکر موصوف نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں کئی اپ گریڈیشن اور اختراعی پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں اور کئی اور پروجیکٹ شروع کئے جارہے ہیں۔حلقہ انتخاب گاندھی نگر کے مقامی لوگوں کے مطالبات کے رد عمل میں سپیکر نے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے تمام جائیز مطالبات معیاد بند طریقے پر پورے کئے جائیںگے۔دریں اثنا سپیکر نے گورنمنٹ پالی ٹیکنک جموں میں پریاس ملٹی پرپز کارپوریشن لمٹیڈ کی طرف سے منعقدہ ساتویں فاؤنڈیشن ڈے کی تقریب میں بھی حصہ لیا۔جے اینڈ کے کسان بورڈ کے وائس چئیرمین دلجیت سنگھ چِب بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔