چہنینی میں بابایوگدھرمیلے کااہتمام
ادہم پور //ضلع ادہم پور کے چہنینی علاقہ میں بابا یوگدھر میلہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر ادہم پور مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔یہ تاریخی میلہ یوگدھر ڈیولپمنٹ ٹرسٹ چہنینی نے ضلع انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کیا ۔اس دوران دیوتا کو مذہبی خراج عقیدت پیش کیا گیا اور پوجا بھی کی گئی۔اس موقعہ پر موجود لوگوں کو بابا یوگدھر کے بارے میں بتاتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر ادہم پوررویندر کمار نے کہا کہ ایسے تہوار ہمیں صرف مذہبی تعلیم ہی نہیں دیتے ہیں بلکہ تہواروں کے موقعہ پر لوگ دودراز علاقوں سے آکر ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ ملتے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ہم یہ امید ظاہر کرتے ہیں کہ یہ میلہ ضلع میں امن وامان لائے گا۔میلے کے دوران ضلع انتظامیہ نے پانی ،بجلی ،ادویات ،صفائی اورٹرانسپورٹ کا معقول انتظام کیا گیاتھا۔اس دوران کئی تعلیمی اداروں سے آئے ہوئے طلاب نے کلچرل پروگرام بھی پیش کئے اور کئی محکموں کی طرف سے مختلف قسم کے سٹال بھی لگائے تھے۔آخر میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے عوام کو مرکزی اور ریاستی سرکار کی طرف سے چلائی جانے والی سکیموں کے بارے میں جانکاری دیں ۔اس موقعہ پر سٹیشن ہاوس آفیسرچہنینی پرم جیت ، بی ڈی اوسیوا راجوگنڈوترہ کے علاوہ کئی دوسرے افسران موجود تھے۔
جنگلاتی اراضی کی کلئیرنس سے متعلق میٹنگ منعقد
جسروٹیہ کی زیرالتواء معاملوں کو فوری طور نپٹانے کی ہدایت
سرینگر//جنگلات و ماحولیات کے وزیر راجیو جسروٹیہ نے شمالی ریلویز، این ایچ پی سی، پی ڈی سی، پی ڈی ڈی، اِرکان، پی ایم جی ایس وائی، پی ڈبلیو ڈی اور آر اینڈ بی محکموں سے متعلق جنگلاتی اراضی کی کلئیرنس سے متعلق ایک میٹنگ کی صدارت کی۔کمشنر سیکرٹری سوربھ بھگت، پی سی سی ایف ، ایم ایم پنت، وزیر کے او ایس ڈی اور ناردرن ریلویز کے علاوہ دیگر محکموں کے نمائندے بھی میٹنگ میں موجود تھے۔جنگلات کے وزیر نے اس موقعہ پر جموں اور کشمیر صوبوں میں فارسٹ لینڈ کلئیرنس معاملوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے التواء میں پڑے معاملوں کو فوری طور نپٹانے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ اب تک اس طرح کے811 معاملوں کو منظوری دی گئی ہے۔میٹنگ میں موجود تمام نمائندوں نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔وزیر موصوف نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ فاسٹ ٹریک بنیادوں پر معاملات کو نپٹائیں تا کہ مختلف پروجیکٹوں کی تکمیل وقت پرممکن ہوسکے۔
محکمہ سٹیٹ موٹرگیراج کے ملازم کی سبکدوشی
جموں//محکمہ سٹیٹ موٹرگیراج کی جانب سے محکمہ میں 33سال خدمات انجام دینے والے ملازم کے ۔رام کی سبکدوشی کے سلسلے میں تقریب کااہتمام کیا۔اس دوران سٹیٹ موٹرگیراج کے ڈائریکٹرذاکرحسین چوہدری مہمان خصوصی تھے۔اس دوران ڈائریکٹرنے کے رام کی تنتیس سالہ خدمات کوسراہا اورکہاکہ اس طرح کے ملازمین نے ہمیشہ محکمہ کانام بلندکیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کے رام اپنے فرائض تندہی کے ساتھ انجام دیتے تھے ۔اس موقعہ پر صدرسٹیٹ موٹرگیراج جموں ڈویژن سردارپربجیت سنگھ نے مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔اس موقعہ پر عبدالقادرنے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔
کمل مہندروایڈیشنل پرویڈنٹ فنڈکمشنرکے اعزازمیں تقریب
جموں//صوبائی دفترایمپلائز اینڈلیبریونین کی جانب سے ایڈیشنل پرویڈنٹ فنڈکمشنرکمل مہندروکی سبکدوشی کے سلسلے میں الوداعی تقریب کااہتمام کیا۔ کمل مہندرونے پرویڈنٹ فنڈ ونگ لیبراینڈایمپلائمنٹ ڈیپارمنٹ میں 31 سال خدمات انجام دیں ۔اس موقعہ پرمحکمہ لیبروایمپلائمنٹ کے ملازمین اورایمپلائزیونینوں کے عہدیداران کے علاوہ مہندروکے دوست واحباب بھی موجودتھے۔کمل مہندرونے جموں یونیورسٹی سے لاء گریجویشن مکمل کرنے کے بعدمحکمہ لیبراینڈایمپلائمنٹ میں بطوراسسٹنٹ پرویڈنٹ فنڈ کمشنر1987 میں جوائن کیااورلگن سے فرائض منصبی انجام دیئے اوربالآخر 31سال خدمات انجام دیں اورایڈیشنل پرویڈنٹ فنڈکمشنرجموں کے طورپرسبکدوش ہوئے۔موصوف نے اپنی ملازمت کے دوران کافی چیلنجزکانمٹاراکیا۔اس دوران مقررین نے کمل مہندروکی خدمات کوقابل ستائش قراردیا۔اس دوران کے کے گپتاچیف انجینئر(ریٹائرڈ)، ڈاکٹر منوج بھگت ،سابق میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ،انسپکٹر کمل حسن، بشیراحمد تحصیلدار، ترسیم لال، سی ای او،ٹھاکر،جے سنگھ ، سینئرکانگریس لیڈررادھے شام، صدرسٹیزن ،ارون ورما (سی اے)، سورت مہندرو،جاویدبٹ اے ای ای، فداحسین نائب تحصیلدار، جے ایس ٹنڈن ودیگران بھی موجودتھے۔
آرین انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ نے عالمی یوم انسداد تمباکومنایا
جموں//آرینس انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ (اے آئی این)راج پورہ نے عالمی انسدادتمباکونوشی کی مناسبت سے ’’ٹوباکو بریکس ہارٹس‘ یعنی تمباکودِلوں کوتوڑتاہے کے عنوان سے تقریب کااہتمام کیا۔اس دوران تقریب میں انسٹی ٹیوٹ کے طلباء نے تمباکوکی روک تھام کیلئے تدابیراوراقدامات اٹھانے پرزوردیا۔ جی این ایم اوراے این ایم طلباء نے ایس ایم او ڈاکٹر سوندرجیت سنگھ اورمس منجیت کور سینئرنرسنگ سسٹراے پی جین ہسپتال کی نگرانی میںبیداری ریلی اورسکٹ کابھی انعقادکیا۔اس دوران طلباء نے ریلی میں تمباکوچھوڑنے کی اپیل پرمبنی بینراُٹھارکھے تھے ۔اس موقعہ پر طلباء نے حکومت سے اپیل کی کہ تمباکونوشی کی روک تھام کے لئے موثراقدامات کویقینی بنایاجائے۔ڈاکٹر سویندرجیت نے نرسنگ طلباء کی بیداری پروگرام کیلئے ستائش کی۔قابل ذکرہے کہ17فیصد دِل کی بیماریوں سے اموات تمباکونوشی کے سبب ہوتی ہیں
۔20 گرام ہیروئن اور60 ہزارروپے نقدی ضبط ،سمگلرگرفتار
جموں//گاندھی نگرپولیس نے گرین بیلٹ پارک کے نزدیک ایک ناکہ لگایااوردوران تلاشی ایک پیدل شخص جوباہوپلازہ سے گاندھی نگرکی طرف جارہاتھا سے 20گرام ہیروئن اور60ہزارروپے نقدی برآمدکئے۔پولیس ٹیم کودیکھتے ہی پیدل شخص نے بھاگنے کی کوشش کی جس کاپیچھاکرتے ہوئے پولیس نے اسے دبوچ لیااورتلاشی لی جس کے دوران اس کے قبضے سے 20 گرام ہیروئن اور60ہزارروپے نقدی برآمد کئے۔پولیس ذرائع کے مطابق منشیات سمگلرکی شناخت وجاہت علی ولد محمدعبداللہ ساکن دھندک تحصیل سرنکوٹ ضلع پونچھ کے طورپرہوئی ہے ۔اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 124/2018 ،زیردفعہ 8/21/22 این ڈی پی ایس ایکٹ معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔پولیس نے یہ کامیابی انسپکٹرسنیل سنگھ جسروٹیہ ایس ایچ او گاندھی نگر ،ایس آئی کالی چرن اوراے ایس آئی شیش پال ،پی ایس گاندھی نگر اورایس ڈی پی اوسٹی سائوتھ رفیق منہاس ،ایس پی سٹی سائوتھ سندیپ چودھری اورایس ایس پی جموں وویک گپتا کی مجموعی نگرانی میں حاصل کی۔