محرم انتظامات کیلئے شیعہ فیڈریشن کاانتظامیہ وپولیس کے رول کوسراہا
میونسپل حکام اورمحکمہ تعمیرات عامہ کی ناقص کارکردگی پراظہاربرہمی
جموں//شیعہ فیڈریشن نے جہاں محرم انتظامات کیلئے انتظامیہ و پولیس کی سراہنا کی ہے وہیں میونسپل حکام اور محکمہ تعمیرات عامہ کو انتظامات نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاہے ۔فیڈریشن نے سرینگر میں محرم کے جلوسوں پر لاٹھی چارج کی کڑی مذمت کی ہے ۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں فیڈریشن صدر عاشق حسین خان نے کہاکہ محرم کے جلوسوں کے دوران صوبہ جموں میں پولیس و انتظامیہ کی طرف سے تعاون دیاگیا جس کیلئے وہ حکام کے شکر گزار ہیں تاہم انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ میونسپل حکام اور محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے لاپرواہی برتی گئی اور پہلے توانتظامات کئے ہی نہیں گئے اور اگر کئے بھی گئے تو پھر صرف نمائشی سطح تک کے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی کمشنر نے محرم کے سلسلے میں ہوئی میٹنگ میں تمام افسران کو اقدامات کی ہدایت دی تھی جبکہ ریاستی گورنر کی طرف سے بھی ایسی ہی ہدایات جاری ہوئی تھیں تاہم بدقسمتی سے ان پر عمل نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ جموں کے پیر مٹھا اور دیگر محلہ جات ،بٹھنڈی اور پونچھ میں محکمہ تعمیرات عامہ اور میونسپل حکام کی طرف سے سڑکوں اور گلیوں کی مرمت نہیں کی گئی جو افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ برسوں ایسی صورتحال کاسامنا نہیں کرناپڑاتاہم اس بارکام نہ کرنے کی ایک نئی روایت قائم کی گئی ہے ۔عاشق خان نے صوبہ بھر کی مقامی شیعہ تنظیموں کے رول کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہر ایک شخص کا شکریہ اد اکرتے ہیں جس نے بھی محرم کے دوران تعاون دیا۔ انہوں نے کہاکہ محرم کے دوران بھائی چارے کا ثبوت پیش کیاگیاجس کیلئے وہ مسلم و غیر مسلم تنظیموں کے شکر گزار ہیں ۔انہوں نے سرینگر میں آٹھ اور دس محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں پر عائد پابندی اور اس دوران عزاداروں پر کی گئی لاٹھی چارج کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس سے پولیس کے کردار پر دنیا بھر میں کڑی تنقید ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب دیگر کسی بھی طرح کے پروگرام پر پابندی عائد نہیں توپھر کیوں محرم کے جلوسوں کو روکاجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ اس طرح سے مذہبی آزادی کے دعوئوں کی نفی ہوتی ہے ۔
آئی آئی آئی ایم جموں کے زیراہتمام
سائنس سے متعلق دو روزہ پروگرام 25ستمبرکو
جموں// سی ایس آئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹی گریٹو یو میڈیشن( آئی آئی آئی ایم)، جموں نوجوان طالب علموں اور عوام الناس کیلئے 25 اور 26 ستمبر 2018 کو "سائنس ریچ پروگرام" منعقد کرے گا۔یہ پروگرام سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، زمین سائنس کی وزارت اور وجنا بھارتی (وبھا) کے تعاون سے 5-8 اکتوبر 2018 کو لکھنؤ میں ہونے والے چوتھے بھارت بین الاقوامی سائنس تقریب ( آئی آئی ایس ایف-2018) کیلئے ایک بہترین ایڈوانس پروگرام کے طورپر پرشمار ہوگا۔ڈاکٹر رام وشوکرما، ڈائریکٹر وشو کرما آئی ایم ایم نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوان سائنسدانوں کیلئے سائنسی ٹیلنٹ کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ سائنسی تجسس کو فروغ دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طورپر ثابت ہوگا۔اس پروگرام کے دوران بھارتی سائنسدانوں کی کامیابیوں اورحصولیابیوں کو ظاہر کرنے کیلئے انسٹی ٹیوٹ طالب علموں، عوام اور مقامی میڈیا کے لئے کھل جائے گا تاکہ25 ستمبر کوسائنسدانوں کے ساتھ بات چیت کی مواقع فر اہمی کے ساتھ ساتھ سائنسی دورمیں ہوئے ایجادوں اورحصولیابیوں پر روشنی ڈالی جاسکے۔ آئی آئی ایم وبھا اورآئی آئی ایس ایف پر مختلف ماہرین سائنس لیکچر پر مبنی کارکردگیوںکو اجاگر کریں گے۔ قابل ذکرہے کہ 25 ستمبر کو مقبول سائنس لیکچر پر مبنی، کارکردگیوں کوجموں یونیورسٹی کے پروفیسر کمال کپور پیش کریں گے۔ ا اس پروگرام کے دوران آ ئی آئی آئی ایم سائنس ماڈل کوئز و ایکس ٹیمپور مقابلوں کااہتمام کر ے گی۔ چمپئن شپ کے فاتحوں کو انعامات اورسرٹیکیٹ سے نوازا جائے گا۔ آئی آئی آئی ایم کی کامیابیوں پرایک نمائش کی میزبانی بھی کی جائے گی علاوہ ازیں طالب علموں کا سائنسدانوں کے ساتھ ملاقاتی دورکاسلسلہ بھی شروع ہوگا جبکہ26 ستمبر کو دنیا کے مشہور سائنسدان ڈاکٹر راجیش گوخیلے پرلیکچر دیاجائے گا۔ ڈاکٹر دھیرج ویاس ناڈل سائنسدان آئی آئی ایس ایف نے مطلع کیاہے کہ آؤٹ ریچ پروگرام میں جموں کے مختلف سکولوں سے 1000 سے زائد طالب علموں کا حصہ لینے کی توقع ہے۔
یورپی برانڈ رینالٹ کی نئی پیشکش
ڈبلیو آئی ڈی 2018کی لانچنگ کااعلان
جموں//بھارت میں نمبرون یوروپی برانڈ رینالٹ نے کے بی ڈبلیو آئی ڈی 2018 لانچ کرنے کااعلان کیا ہے ۔کار تمام جدیدی فیچرز کے ساتھ جموں آٹو وہیلز پرائیویٹ لیمٹیڈ کالو چک جموں میں دستیا ب ہوگی۔کافی سستے داموں میںدلکش اور پرکشش رنگوں میں تیار کار مینول اورآٹو ٹرانسمیشن دونوں متبادلوں میںدستیاب ہوگی۔2,50,000 سے زائد کاروں کی بکری ہونے کے باوجود کار خصوصیت بھری ہوئی رینج کو بغیر کسی اضافی قیمت پر لانچ کیا گیا ہے، اور اس قیمت تجویز کو بڑھا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر بولتے ہوئے سمت ساہنی مینجنگ ڈائریکٹر رینالٹ انڈیا آپریشنز نے کہاہے کہ رینالٹ کے ڈبلیوآئی ڈی نے اپنی پوزیشن ملک کے کونے کونے میںواضح کرکے نمائش کی ہے اوراس طرح کی پہلی طرز کی کار کو صارفین کی ضرورتوں کے مطابق مینوفکچر کیاگیا۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ رینالٹ کے بارے میں سب لوگ واقف کار اوریوروپی برانڈ اورالمعروف کمپنی ہے اوربھارت میں کاروں کی بکری کیلئے320 مرکز ہے جبکہ خدماتی سہولیات میسر کیلئے269 مرکز موجودہے علاوہ ازیں چینئی میں کمپنی کا سب بڑا مر کزہے جہاں پرکار وں کوتیاربھی کیاجاتاہے۔
ضلع جیل اودھمپور میں کوئز مقابلوں کاانعقاد
اودھمپور// ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ کی ہدایت پر ہریش کوتوال سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی سرابراہی میں ڈسٹرکٹ جیل اودھمپور میں کوئز مقابلوں کااہتمام کیاگیا جس میں عام بیداری سے متعلق سوالات ناموں کو مظہر عام کیاگیا۔کوئزمقابلوں کے دوران بھارت میںکل ریاستوں‘ راجدھانیوں کے علاوہ وزیراعلیٰ وگورنروںکے نام پوچھے گئے ۔ قابل ذکر ہے کوئزمقابلوں کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کیلئے محکمہ تعلیم سے وابستہ اساتذہ جن میں ٹیچر اشتیاق احمد اورماسٹر راجیش شرما شامل ہے کو خصوصی طورپر بلایا گیاتھا جبکہ تین ٹیموں اے ‘بی اورسی پرمشتمل کوئز پروگرام کوحتمی شکل دیدی گئی ۔ ٹیم بیمیں محمد اسلم اورنوازشریف جوکہ بطور اول آئے اور ٹیم بی میں دھیرج کمار اوربلال احمد جنہوںنے دوسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح ٹیم اے میں محمد سلیم اوربھوشن کمار جنہوںنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر سپرانٹنڈنٹ پولیس ہریش کوتوال نے منشیات کے استعمال سے ہونے والے برئے اثرات اورسماج میں بڑھتے خطرات پرروشنی ڈالتے ہوئے شرکاء میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے انہیںبرے صحبت سے دوررہنے کی تلقین کی۔
محکمہ صحت کی خواتین ملازمین کی حمایت کااعلان
جموں// بھارتیہ مزدور سنگ نے یہاںجاری پریس بیان میں صاف طورپر کہا ہے کہ وہ محکمہ صحت کے احتجاجی خواتین ملازمین کیبھرپورحمایت کرتے ہیں۔مزدورسنگ کے ریاستی صدر سبھاش شرما اورجنرل سیکرٹری اشوک چودھری نے ریاستی ملازمین کو پیش آرہے مسائل کافوری طورپر ازالہ کرنے پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس اوردکھ کی بات ہے کہ گزشتہ کم ازکم 30دنوں سے احتجاجی ملازمین کے ساتھ انصاف کارویہ اپنانے میںموجود انتظامیہ ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوںنے اپنا بھرپورتعاون کاحمایت کااعلان کرتے ہوئے ریاستی گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طورپر مداخلت کرتے ہوئے محکمہ صحت جموں کے احتجاجی خواتین ملازمین کو پیش آرہے مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے فوری طورپرجامع اقدامات کرے۔
بلدیاتی وپنچایتی انتخابات
عوام کو کانگریس پارٹی کاہی بائیکاٹ کرنے کی ضرورت:چودھری اختر
جموں// گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری چودھری اخترحسین نے کہا ہے کہ ریاستی عوام بلدیاتی وپنچایتی انتخابات میں کانگریس پارٹی کاہی بائیکاٹ کریں کیونکہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ سے ہی ریاستی عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیاہے اورکانگریس واحد ایسی جماعت ہے جس نے عوام کے خواہشات کو روندکر ریاستی خودمختاری کو پامال کیاہے۔یہاں پرجاری پریس بیان میں اخترحسین نے مزید بتایاہے کہ ریاست جموںوکشمیرکی موجودہ صورتحال کیلئے کانگریس ہی ذمہ دار ہے جس کیلئے برسراقتدار سرکاروں جس میںبھاجپا بھی شامل ہے کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مرکز کی حکومت کانگریس نے کشمیریوں سے بے وفائی نہیں کی ہوتی اوردفعہ35اے اوردفعہ 370 کے تحت دئیے گئے درجہ کو کمزورنہیں کیاہوتا تو اس وقت حالات ابتر نہیں ہوتے۔ حسین نے ریاستی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات کابائیکاٹ نہ کرکے کانگریس کا بائیکاٹ کریں۔ انہوںنے مزید بتایاہے کہ کانگریس نے اقتدار کی خاطر سرحدوں پرکشیدگی ونفرت کی پالیسی اپنائی ہے جس کے باعث ہندو ۔پاک کے مابین تعلقات اب تک دھماکہ خیز ثابت بنے ہوئے ہیں۔ اختر مزید بتایاہے کہ ریاست میں صورتحال ناسازگار بنے ہوئے ہیں اورچناؤ کے میدان میںاتررہے امیدوار بغیر سکیورٹی اپنے فارم جمع کرکے دکھائیں لہذا حقیقت کو بھلایا نہیںجاسکتاہے اورچناؤ کے نام پر کتنی جانتیں تلف ہوںگی کانگریس کو اس طرح اپنا توجہ مرکوز کرناچاہیئے۔
سوچھ بھارت سائیکل ریلی کرشی بھون سے روانہ
جموں // محکہ زراعت کے ڈائریکٹر ایچ کے رازدان نے کرشی بھون جموں سے سوچھ بھارت سائیکل ریلی کو خوش اسلوبی کے ساتھ ہری جھنڈ ی دکھائی۔ قابل ذکرہے’ سوچھتا ہی سیوا ہے‘ مہم کے تحت چلائے جارہے پروگراموں کی بدولت عوام والناس میں صاف وشفاف ماحول پیداکرنے کیلئے بیداری لائی جاتی ہے۔اورسوچھتا پکھواڑا کے دوران اس طرح کا پروگرام کااہتمام کیاگیا تاکہ عوام میںبیداری لائی جاسکے۔ پروگرام کے دوران محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائریکٹر بلیش زتشی کے علاوہ محکمہ کے سینئر افسران جن میںڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر اینڈ ٹریننگف سونیل کول‘ یگریکلچر کمیسٹ آر کے بندرو ایس ایم ایس ریجنل لیول ایس پی ایم مستانہ کے علاوہ انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹرل جگموہن بھٹ‘اسسٹنٹ سوئیل کمیسٹ ڈیزی بھان اوراے ایس سی او اسٹیٹ آفیسر اے ایچ سلاریہ موجودتھے۔اس موقع پر جموں کے زراعت کے ڈائریکٹر ایچ کے رازدان نے کہاہے کہ ابتدائی طور پر اگر الگ الگ اور، جمع اور مناسب طریقوں سے عملدرآمد کی دیہی اور شہری فضلہ کا بڑا حصہ تو ورمی مرکب بنانے کے لئے مناسب طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے فیلڈ کے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسان طبقیکو کھیتی اورمیدانوں میں صفائی کو دھیان رکھنے کی ضرورتوں پرزوردے کرگھریلو اور زراعت کی فضلہ کے ڈمپنگ سے بچنے اورپیدا شدہ نقصانات کے بارے میں بیداری لانے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔انہوںنے فیلڈ کارکنوں کوہدایت دی ہے کہ وہ کسانوں کو آرگنگ کھیتی عملانے کی ضرورتوں پر بھی دھیان دینے سے متعلق بیداری مہم کی شروعات کرنے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔