سرینگر //جموں و کشمیر میں اتوار کو 13ہزار856افراد کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے جن میں 15 ہیلتھ ورکر، 361 فرنٹ لائن ورکر اور 45 سال سے زیادہ عمر کے زمرے میں آنے والے 13ہزار480افرادکو ویکسین دی گئی۔ اسطرح جموں و کشمیر میں ابتک 32 لاکھ 47ہزار411افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے اور ویکسین لینے والوں کی شرح 69.25 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اتوار کو ویکسین لینے والے 13856 افراد میں اننت ناگ میں 830، کولگام میں 840، پلوامہ میں 1004،سرینگر میں 1365، بڈگام میں 2240، بارہمولہ میں 821، کپوارہ میں 1128، بانڈی پورہ میں 2284، ادھمپور میں 81،راجوری میں 885،کٹھوعہ میں 282،پونچھ میں 916،رام بن میں 70،ڈوڈہ میں 823،کشتواڑ میں 115،ریاسی میں 146 اور سانبہ میں 26افراد کو ٹیکہ لگائے گئے جبکہ شوپیان، گاندربل اور جموں میں ہیلتھ ورکروں، فرنٹ لائن ورکروں اور 45 سال سے زیادہ عمر کے زمرے میں آنے والے تمام لوگوں کو کورونا مخالف ویکسین دی گئی ہے۔