ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین پر جانکاری فراہم
حسین محتشم
پونچھ// ایس ایچ او پونچھ محمد آمین نے پونچھ کے ناکھاں والی چوک، کنوئیاں، شیر کشمیر پل اور دیگر کئی اہم مقامات پر ناکے لگا کر ڈرایئوروں کو ٹریفک قوانین کے متعلق جانکاری فراہم کی جا۔آمین نے ڈرائیوروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کو چاہئے نہ ہی وہ ہیلمٹ بغیر چلیں اور نہ ہی اور لوڈنگ کریں اورتمام ڈرائیورگاڑی کے کاغذات مکمل کرکے ہی سڑک پر نکلیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ڈرائیور کسی بھی قسم کی غیر قانونی کام کرتے ہوئے پکڑا گیا تو پولیس اس کو قانون کے شکنجے میں لیکر اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
کلدیپ راج کا سرحدی مسائل کے حل پر زور
حسین محتشم
پونچھ//پہاڑی مشاورتی بورڈ کے وائس چیئرمین کلدیپ راج گپتا نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر سے ملاقات کر کے پونچھ ضلع کے سرحدی علاقوں میں مقیم لوگوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر نے موصوف کو سرحدوں پر رہنے والے لوگوں کیلئے بینکر، و دیگر ضروری لوازمات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرحدی کشیدگی کے باعث لوگ پریشان حال ہیں اور انہیں کسی بھی وقت چین میسر نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مکی، گھاس کٹائی کا موسم چل رہا ہے لیکن لوگوں میں دہشت طاری ہو چکی ہے جو گھروں سے بھی باہر نہیں نکل رہے ۔ اثنا کلدیپ راج گپتا نے کہاکہ وہ مسائل حکومت کے نوٹس میں لائیںگے اور سرحدی لوگوں کے مسائل کو حل کیاجاناچاہئے ۔ انہوںنے دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔اس موقعہ پر ایس ایس پی اور ڈی وائی ایس پی پونچھ بھی موجود تھے۔
منگنار کے عوام بنیادی سہولیات سے محرم
حسین محتشم
پونچھ//پونچھ کا ملحقہ گائوں منگناڑ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ اس ترقی یافتہ دور میں بھی لوگ بنیادی سہولیات یعنی بجلی، پانی اور سڑک رابطے سے محروم ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق پونچھ صدر مقام سے جھلاس سرحد کی طرف واقع اس گاؤں میں اس وقت تک نہ ہی سڑک رابطہ ہے اور نہ ہی اس علاقہ میںاس وقت تک موبائل نیٹ ورک کی سہولیات میسر ہیں جبکہ ہندوستان میں ڈیجیٹل انڈیا جیسے خواب دکھائے جارہے ہیں۔ایک مقامی نوجوان محمد شبیر نے بتایا کہ اس وقت تک اس گاؤں کو تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے محض سبز باغ دکھا کر اس علاقہ کے لوگوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیڈران وعدے تو بہت کرتے ہیں لیکن ان کو ایفا نہیں کیاجاتا۔ انہوں نے گاؤں کے محلہ کلساں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس علاقہ کے لئے جانے والی سڑک پر بھی متعلقہ ٹھیکیدار نے سیاسی کھیل رچا اور محلہ میں پہنچنے سے پہلے ہی اس کو بند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک رابطہ، موبائل نیٹ ورک، بجلی، پانی اور صحت مراکز کے علاوہ اس علاقہ کے لوگ ہر میدان میں ناانصافیوں کاشکار ہیں۔
مسجد پنجتن گنڈی میں دس محرم کو ختم قرآن ہوگا
پونچھ// درویش ذاکر حسین کی قیادت میں جامعہ مسجد پنجتن پاک علیہ السلام ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں گنڈی کے عوام نے بڑی تعداد شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران تمام علاقائی لوگوں نے با اتفاق رائے دس محرم الحرام 1439ھ مطابق 1 اکتوبر 2017 ء بروز اتوار صبح دس بجے سے 2 بجے ختم شریف و ذکر اذکار کیے جانے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران درویش ذاکر حسین شاہ نے تمام لوگوں سے ختم شریف میں شریک ہونے کی اپیل کی۔ میٹنگ میں محمد شعبان چستی، بابو محمد بشیر، خورشید، محمد فرید بانڈے، صدیق شیخ، اکرم ریشی، مشتاق لون نے بھی خطاب کیا۔
تحصیلدار حویلی کی قیادت میںکیمپ
پونچھ/حسین محتشم/ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر تحصیلدار حویلی پونچھ جہانگیر احمد خان نے گاؤں سہڑی چوہانہ میں ایک کیمپ منعقد کیا جہاں انہوں نے کلائی، شیندرہ، نابنا، سہڑی چوہانہ، کولیاں، سہڑی خواجہ، نہڑیاں اور ہاڑی بڈھا کے لوگوں کو ضروری اسناد فراہم کرائیں ۔واضح رہے کہ سہڑی چوہانہ میں منعقد اس کیمپ کے دوران تحصیلدار حویلی نے 150 امیدواروں میں کیٹاگری سرٹیفیکیٹ، 28 امدنی سرٹیفیکیٹ، 12 مستقل باشندہ سرٹیفیکیٹ جاری کئے جبکہ ان اسناد کے علاوہ 450 دیگر کام نپٹائے گئے ۔اس پر مقامی لوگوں نے تحصیلدار کا شکریہ ادا کیاہے ۔
کالاکوٹ کے سڑک پروجیکٹ
کوہلی کا58 آر سی سی کے ساتھ تبادلہ خیال
راجوری//پشوو بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے 58 آر سی سی کے افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں عملائے جارہے مختلف سڑک پروجیکٹوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر راجوری سے برک روڈ براستہ کالا کوٹ اور راجوری سے تھنہ منڈی سڑک پروجیکٹوں کو بھی زیر بحث لایا گیا۔وزیر نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ ان پروجیکٹوں پر جنگی بنیادوں پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ کام خوش اسلوبی سے کرانے اور انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لئے مقامی لوگوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے۔کوہلی نے کہا کہ ان سڑک پروجیکٹوں کے مکمل ہونے سے علاقہ میں لوگوں کو عبور ومرور کی سہولیات دستیاب ہوں گی اور وہاں کے اقتصادی و سماجی منظر نامے میں بھی موثر تبدیلی رونما ہوگی۔
تھنہ منڈی میں2 منشیات فروش گرفتار
تھنہ منڈی //پولیس نے تھنہ منڈی سے دو منشیات فروشوں کو گرفتا رکرنے کادعویٰ کیاہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے اپنی منشیات مخالف مہم جاری رکھتے ہوئے دو منشیات فروشوں محمد عمران ولد محمد صدیق ساکن درہالی راجوری اور راجہ عطار مرزا ولد مہیب الحسن کو گرفتارکرلیا اوران کی تحویل سے 350سنٹی گرام ہیروئن ملی ہے ۔پولیس نے بتایاکہ وہ موٹرسائیکل زیر نمبر JK11 6439پر سفر کررہے تھے جس کو روک کر تلاشی لی گئی جس دوران ان کی تحویل سے ہیروئن برآمد ہوئی ۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ تھنہ منڈی میں ایف آئی آر زیر نمبر 129/2017 U/s 8/15این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔