جموں//نان گزیٹیڈفارسٹ آفیسر ز ایسوسی ایشن (NGFOA)نے گورنر انتظامیہ کی جانب سے ملازمین اور آفیسران کو مختلف زمروں میں ترقی دینے کیلئے ’محکمہ ترقیاتی کمیٹی ‘تشکیل دئیے جانے کے عمل کی ستائش کی ہے ۔فارسٹ کمپلیکس ڈوگرہ ہال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر میر نظیر اور مشیر شیخ بشیر نے گورنر انتظامیہ بالخصوص چیف سیکریٹری ،مشیر اور کمشنر سیکریٹر ی محکمہ جنگلات ودیگر اعلیٰ آفیسران کا شکریہ ادا کیا ۔ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جلد ہی گورنر انتظامیہ ملازمین کی تمام مانگوں کی جانب توجہ مرکوز کر تے ہوئے ان کو بہترین سہولیات فراہم کرئے گی ۔اس موقعہ پر جی ایم کلیم ،شیخ گلباز ،گرچرن سنگھ ،سرجیت سنگھ ودیگران بھی موجود تھے ۔