پونچھ// محکمہ آئی ایس ایم ، آیوش ضلع پونچھ کے زیر اہتمام تحصیل منڈی کے آڑائی گائوں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پراے ڈی ایم او پونچھ ڈاکٹر راکیش کمار شرما اور ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر ڈاکٹر منظور حسین قریشی کی قیادت میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اڑائی کے مختلف محلہ جات سے آئے ہوئے متعدد مریضوں کا مفت طبی معائینہ کیا اور ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ۔اس دوران مقامی شہریوں میں قوت مدافع بڑھانے والی ادویات بھی تقسیم کی گئی ۔کیمپ کے دوران بیداری مہم بھی چلائی گئی جہاں ڈاکٹر ابینیت رائناایم ایس اور شبیر احمد سوپ فارماسسٹ نے کوویڈ 19 سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی بھی دی۔ شفیق احمد (نائب سرپنچ) فاروق احمد ممبر، محب سلیم سماجی کارکن نے بھی خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو کوڈ19سے بچائو کے لئے بھیڑ بھاڑ میں جانے سے پرہز کرنے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی ۔اے ڈی ایم او پونچھ کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس کیمپ سے تقریبا ڈھڑہ سو افراد مستفید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں ضلع پونچھ کے دیگر دیہات میں ایسے کیمپ لگائے جائیں گے ۔