جموں// محکمہ انڈین سسٹم آف میڈیسن (آیوش) کی جانب سے ڈائریکٹر آیوش ڈاکٹر مولن سنگھ کی ہدایت پر ضلع ہسپتال پونچھ میں ایک جانکاری و طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو کووڈ 19 وباء کی روکتھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا تھا۔ اس موقعہ پر اے ڈی ایم او پونچھ ڈاکٹر راکیش کمار،ڈاکٹر خلیق انجم، داکٹر ومل شرما نے آیورویدک نظامِ علاج کی مایہ ناز ورثے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کو اس نظامِ علاج سے استفادہ حاصل کرنے کوکہا۔ انہوں نے کہا کہ بیماریوں کے علاج و معالجے اور اْن کی موثر روکتھام کیلئے یہ نظام نہایت ہی مفید ہے۔ ڈاکٹر خلیق انجم نے کشمیرعظمی کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس کیمپ میں موجود لوگوں کو درپیش طبی مسائل کے بارے میں جہاں ماہر ڈاکٹروں نے اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا وہی ان میں ایمونٹی کو
بڑھاوا دینے والی آئیور ویدک ادویات مفت تقسیم کی گئیں۔