سوپور //وادی میں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 7سالہ بچے سمیت2افرادہلاک اور 5زخمی ہوگئے ۔جانوار سوپور میں اظہر ایوب شاہ ولد محمد ایوب نامی 7سالہ بچہ اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ ٹریکٹر میں سوار تھا اور گھر جارہے تھے کہ اس دوران وہ ٹریکٹر سے نیچے گرکر زخمی ہوا ۔اسے فوری طور پرہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔پولیس نے کیس درج کیا ہے ۔ادھرماگام بڈگام میں ایک آلٹو کار مخالف سمت سے آرہی ایک گاڑی کے ساتھ ٹکرائی جس کے نتیجے میں غلام حسن ملا ولد عبدالسلام ساکن ملہ گام کنزر زخمی ہوا ۔اسے فوری طور پر ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔ ادھر سنگرامہ کے نذدیک ایک ٹپر اور ٹریکٹرزیر نمبرJK09/2562 کی ٹکرمیں ٹریکٹر سوار شاہد احمد گنائی ولد محمد صدیق ساکنہ نوپورہ سیرجاگیر اور مدثر مشتاق ولد مشتاق احمد ساکنہ چکروڈٹ زخمی ہوگئے ۔ گاندربل میں سینٹرو کار زیرنمبر K01T/6176موٹر سائکل سوار سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار مبشر بشیر ولد بیشر احد ساکنہ سرچ گاندرگل اور اسکا ساتھی زاہد احمد زخمی ہوگیا ہے۔ کپوارہ میںٹریکٹر زیر نمبر JK09/2562نے ایک راہگیرعبدال رحیم نوڈا داماد ثنااللہ ساکن لال پورہ کو ٹکر مار کر زخمی کرکے فرار ہوگیا ہے۔