مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر سے تعلق رکھنے والے کئی سرپنچ ،پنچ اور ذی شعور لوگوں نے حکومت اور ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرکار کی طرف سے جو ماڈل گرلز ہائی اسکول مینڈھر میں دیا گیا ہے اسکو کہیں مرکز میں بنایا جائے ۔انکا کہنا تھا کہ اسکول کو کالابن اور پٹھانہ تیر کی ایک پہاڑی پر بنایا جارہاہے جو کہ ہمیں قابل قبول نہیں ہے ۔انکا کہنا تھا کہ جس پہاڑی کے اوپر سکول کیلئے انتظامیہ نے جگہ دیکھی ہے وہ سرنکوٹ پونچھ اور مینڈھر کی سرحد پر واقع ہے ۔انکا کہنا تھا کہ ماڈل سکول کیلئے بہتر جگہ کا تعین کیاجائے تاکہ ہر آدمی کو وہ جگہ قابل قبول ہو۔ انہوں نے سرکار و ضلع کے اعلی آفیسران سے اپیل کی ہے کہ سکول کو مرکز میں بنایا جائے تاکہ بچے بھی آسانی سے سکول جاسکیں اور لوگ بھی مطمئن ہوں ۔