سرینگر//کوروناوائرس کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے کیلئے پولیس نے عوام کو بیدار کرنے کی مہم سرعت سے جاری رکھی ہوئی ہے اور اس دوران وادی بھر میں اس متعدی بیماری کو پھیلنے سے روکنے کیلئے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووِڈ- 19رہنماخطوط کی خلاف ورزی کرنے والے 1968افراد سے پولیس نے دولاکھ پانچ ہزار چار سوروپے جرمانہ وصول کیا۔کووِڈ- 19عالمگیروباء کو قابو کرنے کیلئے جاری رہنماخطوط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کی مہم جاری رہے گی اور پولیس نے عوام سے کووِڈ – 19رہنماخطوط کی پاسداری کرنے کی اپیل کی ہے