منجاکوٹ //منجاکوٹ کے پتراڑہ علاقے میں ایک پینسٹھ سالہ بزرگ کی نعش برآمد ہوئی ہے جو پچھلے تین دنوںسے لاپتہ تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نذیر حسین ولد فقیر محمد ساکن گلہوتی پچھلے تین دنوںسے لاپتہ تھا جس کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں اہل خانہ نے اس کی ہر جگہ تلاش کی اور بالآخر نعش پتراڑہ سے برآمد ہوئی ۔ اس دوران ایس ڈی پی او منجاکوٹ اور ایس ایچ او منجاکوٹ نے موقعہ پر پہنچ کر جائزہ لیا ۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شرو ع کردی ہے ۔