جموں//صوبائی صدریوتھ نیشنل کانفرنس اعجازجان نے بین الاقوامی سرحداورحدمتارکہ پرگولہ باری پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے انسانی جانوں کے زیاں پرگہراافسوس ظاہرکیاہے اورریاستی اورمرکزی حکومت سے پرزورمطالبہ کیاکہ امن بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی جس قدرمذمت کی جائے کم ہے۔ان خیالات کااظہارنیشنل کانفرنس کے یوتھ صوبائی صدر اعجازجان نے شیرکشمیربھون میں ورکروں کی ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ اس دوران گولہ باری میں جان بحق ہوئے افراداورلقمہ اجل بنے بی ایس ایف جوان کے لواحقین کے ساتھ گہرے رنج والم اوریکجہتی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ گولیوں اورشیلوں سے پوری انسانیت کونقصان پہنچ رہاہے جس کوروکنے کیلئے سخت اقداما ت اٹھائے جانے چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ سرحدی علاقوں کے مکینوں کیلئے ایک مربوط پالیسی بنائی جانی چاہیئے جس کے ذریعے ان کے مسائل کاازالہ کیاجاسکے۔اعجازجان نے حکومت کے غیرسنجیدہ رویہ پرتشویش کااظہارکیا۔انہوں نے حکومت کوہدف تنقیدبناتے ہوئے کہاکہ موجودہ مخلوط حکومت کی پالیسی نوجوان کش اورعوام دشمن ہیں ۔اس دوران میٹنگ میں روہت کیرنی،روہت بالی، یش وردھن سنگھ،تجیندر پال سنگھ،سندیپ وزیر،کوثرملک،رتیش کول، ایڈوکیٹ ضمیرقریشی، جلال چودھری، وشال گپتا، نتیش گوسوامی ،ساحل جموال، مزمل ملک، اتل شرما،مدت سیٹھ،جیوت سنگھ،نوازاحمدودیگران نے بھی خیالا ت کااظہارکیا۔