جموں//مرکزی وزارت اطلاعات ونشریات کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف فیلڈپبلسٹی کی جانب سے برن، کوٹ بھلوال میں ’سپیشل آئوٹ ریچ پروگرام ‘‘کاانعقاد کیاگیاجس میں لوگوں کومرکزی معاونت کی سکیموں مثلاً ’بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائو‘‘، ’’پردھان منتری مدرا یوجنا‘‘، ’دین دیال اُپادھیائے گرام جیوتی یوجنا‘‘، اُجولایوجنااورسوچھ بھارت مشن وغیرہ کی تفصیلی جانکاری دی گئی۔اس دوران پروگرام میں کثیرتعدادمیں آنگن واڑی ورکروں، ہیلپروں،سوپروائزروں،آشاورکروں کے علاوہ معززلوگوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اس موقعہ پرممبرپارلیمنٹ جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ جگل کشورشرمامہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ڈی ایم جموں(نارتھ ) مہمان ذی وقارتھے۔اس دوران ڈپٹی ڈائریکٹرفیلڈپبلسٹی نیہاجلالی نے استقبالیہ خطاب میں پروگرام کے اغراض ومقاصدبیان کیے۔اپنے خطاب میں ایس ڈی ایم جموں(نارتھ) الیاس خان نے سماج کی بہبودکیلئے اسکیموں کی بیداری کیلئے چلائی گئی مہم کواطمینان بخش قراردیا۔جل کشورشرمانے اپنے خطاب میں کہاکہ لوگوں کومرکزی حکومت کی سکیموں سے مستفیدہونے کیلئے آگے آناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ ان سکیموں کی زیادہ سے زیادہ تشہیرکے سبب ہی سماج کے بیشترحصے کوفائدہ پہنچ سکتاہے۔انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف فیلڈپبلسٹی کی کاوشوں کوبھی سراہا۔