راجوری // فوج کی جانب سے راجوری ضلع کے سرحدی علاقہ کیری میں کووڈ ویکسین لگانے کیلئے ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔حد متارکہ کے قریب لگائے گئے کیمپ کے دوران ڈاکٹر وکاس شرما کی موجودگی میں نرسسنگ سٹاف نے مکینوں کو ویکسین فراہم کی ۔اس کیمپ کے دوران مقامی فوجی یونٹ کی جانب سے مکینوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔اس دورا ن میڈیکل سٹاف ممبران نے کووڈ کے دوران برتی جارہی احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں مکینوں کو تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے مکینوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وائرس کے پھیلائو کو کم کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچایاجاسکے ۔مقامی لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہر ایک مشکل وقت میں فوج نے عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے میں اپنا رول ادا کیا ہے ۔