کوٹرنکہ //معروف سیاسی و سماجی کارکن محمد فاروق انقلابی کی عدالت سے ضمانت پر رہائی کا کوٹرنکہ اور بدھل کے نوجوانوں نے خیر مقدم کیاہے ۔ بعد دوپہر بڑی تعداد میں نوجوان کوٹرنکہ اکھٹے ہوئے اور فاروق انقلابی کا استقبال کیا ۔ نوجوانوںنے فاروق انقلابی کی ضمانت پر رہائی کو سچائی کی جیت قرار دیا اور کہاکہ جس طرح سے ان کی ضمانت ہوئی ہے اسی طرح سے وہ عدالت سے باعز ت طور پر بری بھی ہوجائیںگے ۔اس موقعہ پر پرویز لون اور محمدا سحق نے کہاکہ فاروق انقلابی کی گرفتاری جمہوریت کا قتل ہے اور اگر نوجوانوں کو اپنی رائے رکھنے کا حق نہیں ہے تو پھر جمہوریت کی بات کرنے والوں کو بھی خاموش ہی بیٹھ جاناچاہئے ۔اپنے خطاب میں فاروق انقلابی نے کہاکہ وہ سبھی نوجوانوں اور ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوںنے ان کی حمایت کی ۔انہوںنے کہاکہ حق و انصاف کی لڑائی جاری رکھی جائے گی ۔ انقلابی نے کہاکہ وہ خطہ پیر پنچال کی ترقی کیلئے آواز بلند کرتے رہیںگے اور کبھی سیاسی سازش میں نہیں آئیںگے ۔ گرفتاری پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بہت جلد سچ سامنے آجائے گا اور عدالت سے انصاف ملے گا۔ ان دوران محمد کبیر ، محمد گلزار اوردیگر نوجوانوں نے بھی خطاب کیا ۔