کوٹرنکہ //بلاک بدھل نیو میں ہسپتال اور پولیس سٹیشن کے قریب محکمہ بجلی کی جانب سے ایک غیر محفوظ جگہ پر بجلی کا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کیلئے شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پرالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پرائمری ہیلتھ سنٹر بدھل کے قریب نصب کر دی بجلی ٹرانسفارمر کے نزدیک کسی بھی قسم کا کو حفاظتی بندوبست نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں محکمہ کے ملازمین سے بھی رجوع کیا گیا لیکن انہوں نے بھی معاملہ کو سنجیدگی کیساتھ نہیں لیا ۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ کی جانب سے دو سو کے وی ٹرانسفارمر کو زمین پر ہی نصب کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے انسانوں کیساتھ ساتھ مویشیوں کیلئے بھی خطرہ بنا ہوا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ ٹرانسفارمر کے سلسلہ میں احتیاطی و حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں ۔