جموں//آج دنیا کا ہر گو شہء زمین انسانی خون سے تر بتر ہے شرو فساد کا عفریت بے قابو ہے عدل ،انصاف ،مساوات،و مودت اور باہمی بھا ئی چارے کی اصطلا حیں یادگار پا رینہ بن کے رہ گئیں ہیں لسا نی اور طبقا تی کشمکش عرو ج پر ہے ہر با لا دست زیر دست کے حقوق پر حملہ زن ہے حکمران مطلق العنان اور عوام مفادات کے ہو گئے ہیں مفلسوں کا کوئی پر سا ن حا ل نہیں ہے جنسی درندوں نے اود ہم مچا رکھی ہے معصوم کلیوں کو روندا مسلا جا رہا ہے فسا د فی الا رض کی ہر شکل و صورت سا منے آ کر عذا ب و عتاب ربا نی کی چیتا ونیاں دے رہی ہیں ۔کشمیر پا بہ جو لان ہے فلسطین کراہ رہا ہے شام سسک رہا ہے یمن تڑپ رہا ہے دیرینہ متنازعہ مسا ئل کو حل کر نے کے بجا ئے التوا میں ڈالنا عا لمی امن کے انکچر پنکچر ڈھیلے کر رہا ہے منشیات کے سیلاب اور اخلاقی بے راہ رو یوں نے معا شرہ کی بنیادو ں کو ہلا کے رکھ دیا ہے ان قہر آ شا میوں اور ظلمتوں میں صر ف اسلام کا پیا م انسا نیت ہی جو رحمت و رافت سے عبا رت ہے انسا نیت کو ہر رنج و غم سے نجات اورہر مسئلے کا ٓآ برو مندا نہ حل دے سکتا ہے ا ن خیالات کا اظہار جمو ں کے مرکزی عید گا ہ میں جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے صدر پرو فیسر غلام محمد بٹ نے اس فقید المثا ل دعوتی کا نفر نس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا جس کی تیاریاں ایک مہینے سے جاری تھیں جمو ں کی تاریخ میں اس منفرد کانفرنس سے خطا ب کرتے ہو ئے ممتا ز عالمی علمی شخصیت علامہ ظفر الحسن المدنی نے ریا ستی عوام کی انسا ن دوستی اور ملنسا ری کو محبتوں سے لبریز سلام پیش کرنے کے بعد انسا نی معا شروں کی تعمیر میں حصول علم کے حوالہ سے گفتگو کی اور کہا کہ علو م مر وجہ کی اہمیت اپنی جگہ لیکن یہ ربانی تعلیمات اور علوم نبوی ہی ہیں جو کرب اور ضر ب زدہ انسا نیت کا مرہم اور دنیا کے ہر دکھ کا مدا وا ثا بت ہو سکتی ہیں یہ محض دعوے نہیں بلکہ ان تعلیمات کی بنیاد پر ریگزا ر عرب میں جو مثا لی معا شرہ حضرت امام کا ئنات ﷺکی سر برا ہی میں قا ئم ہوا وہا ں سے محبت مودت مساوات ہمدردی اور رحمت و رافت کے جو سوتے پھوٹ پڑے عا لم کو ن مکا ن ہنو ز اس پر رشک کر رہا ہے دنیا آ ج جن علو م پر لٹو ہے ان سے بھی بہتر نتا ئج ان ہی علو م نبوی کے زیر سایہ ہی حاصل کئے جاسکتے ہیںانہوں نے کہا وہ مادی اور ما لی ترقیاں کس کام کی جو انسا نی قلو ب کی تطہیر کر کے انسان کو اس کے مقام بلند سے آگاہ نہ کر سکیں اور اسے ساری مخلو قات کے تعلق سے اس کے فرائض سے آ شنا نہ کر سکیں انہوں نے دینی ادار وں کے قیا م کی اہمیت فا ضلا نہ انداز میں بیا ن کی تا ریخی کا نفرنس سے خطا ب کے دوران جمعیت کے نا ظم اعلی ڈا کٹر عبد الطیف الکندی کا رو ئے سخن نو جوا نو ں کی جانب خاص طور رہا انہو ں نے کہا دہشت ووحشت کی فضا میں ہمیشہ امن و راحت اور سکو ن و قرار سے عبارت انقلاب انگیز تبدیلیاں پیدا کر نے والے یہی نو جواں ہیںجس قو م کے نو جوا نوں میں صا لحیت،خدا خو فی اورانسان دوستی کے جذ بات مو جزن ہوں گے اسے مادی اور روحا نی ترقیوں کے عروج کو چھو نے سے کو ئی نہیں روک سکتا انہو ں نے موجودہ اندھیروںمیں بھی نوجوا نو ں کو ان کی حسا س ،نازک، صبر طلب اور سنجیدہ ذمہ داریو ں سے بھی آگاہ کیا ڈاکٹر موصوف نے کہا کہ بو جہلی افکار کے تار پیدو بکھیر نے اور مصطفوی پیا م رحمت کو عا م کر نے لئے بھی یہ نسل جو کام کر رہی ہے وہ بھی حد در جہ قا بل تحسین ہے اگر چہ نو جوا نوں کی خا صی تعداد بے را ہ روی کی شکار ہے ان کی اصلا ح میں بھی ان کی یہ ہم عمر اللہ ترس نسل ہی ممد ثا بت ہو سکتی ہے مو صو ف نے انسا نی حقو ق کی پاما لیوں بے گنا ہوں کی گرفتار یوں سر حدوں پر تنا و کی کیفیت شراب و نشہ آور ادویا ت کے پھیلاو بنت حوا کی کی عزتوں پر حملہ زن ہونے اقلیتوں کے حقوق کو مسلنے اور ان کے دینی معا ملات میں مدا خلت پر گہرے کر ب و اضطراب کا اظہا ر کر تے ہو ٗے کہا کہ یہ اقدا مات پریشا ن کن ہیں جن سے اجتنا ب لازم ہے ۔کانفر نس میں چند اہم قرار دادیں پاس کی گئیں جن میں صنف نازک پر حملوں اغوا کاری اور زیادتی میں ملوث لوگوں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کرنے ،سبھی دینی دعوتی سیاسی سماجی تنظیموں کو انسانی معاشرہ کی تطہیر کے لئے ایک ہوکر کام کرنے کی تلقین کی گئی۔اس کے علاوہ نظام تعلیم کو درست کرنے کے لئے اس میں اخلاقیات کو لازما شامل کیا جائے۔دنیا سے متنازع مسائل کے حل کے لئے امن پسند قوتیں منظم ہوجائیں ۔ہند و پاک سبھی مسائل کے حل کے لئے گفتگو کی میز پر آجائیں۔اسلامی دنیا میں اس وقت جو جنگ و جدال کی کیفیت ہے اس کے خاتمہ کے لئے جاندار کاوشیں کی جائیں اور دشمنوں کی سازشوں کو سمجھ کر ملت اسلامیہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے۔کانفرنس میں امت سے وابستہ سبھی مکتبہ ہائے فکرکو وقت کی اس خاص ندا سے آگاہ کیا گیا کہ وہ قرآن و سنت کو مرجع بناکر جسد واحد بن کر اٹھ کھڑے ہوں۔ کانفرنس سے مو لا نا حا فظ عبد ا لحفیظ مدنی مولانا محمد یعقو ب مدنی مبشر احسن المدنی مولانا ارشاد المدنی مولانا محمد رمضا ن المدنی مولانا بشارت بشیر مولانا عبدا لبا سط مدنی مولانا عبد الما لک سنا بلی مولانا زبیر یاسین مد نی مو لانا عبدا لطیف بٹ المدنی مولانا عبد القیو م سرا جی مولانا محمد ابرا ہیم سلفی حا فظ عبدالر حما ن ،کنوینیر کانفرنس فیا ض احمد وانی مو لا نا عبد العزیز مدنی مولانا بشارت علی مولانا خور شید احمد فلا حی مولانا عبد الباقی مو لانا منظور ا حمدگو رکھو المدنی اور مولانا محمد اکرم اعوان نے بھی جاندار عناوین کے تحت خطا با ت کئے کانفرنس کے پہلے دن کے اجلاس جامع احلحدیث بیلی چرانہ جمو ں میں ۱۷ فروری کو منعقد ہو ئے اور آ ج دوسرا مرحلہ عید گاہ جموں میں اختتا م پذیر ہوا ۔کانفرنس میں ایک محتاط اندازہ کے مطابق تیس ہزارسے زیا دہ لوگوں نے شمولیت کی ۔کانفرنس میں جمو ں سول سوسائیٹی کے علاوہ بہت سارے غیر مسلم دوستوں دانشوروں وکلاء اور صحافیوں نے شرکت کی اور ان کانفرنسوں کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت اور اس سلسلہ کو جاری رکھنے کو کہا ۔کنوینیر کا نفرنس فیا ض احمد وانی نے کانفر نس کی کامیا بی کے لئے کام کر نے وا لے سبھی ذمہ دارو ں پر جوش رضا کاروں اور علما ء و فضلا ء کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔