راجوری //راجوری کے گورنمنٹ ہائراسکینڈری سکول پیڑی کے عملے نے کریک ڈائون کرتے ہوئے سکول کے طلباء سے بڑی تعداد میں موبائل فون برآمد کئے جن کو بعد میں توڑپھوڑ دیاگیا۔ذرائع کے مطابق سکول انتظامیہ کی طرف سے اس حوالے سے کریک ڈائون کیاگیا جس دوران بڑی تعداد میں موبائل فون برآمد ہوئے جو مختلف جگہوں ،تھیلوںیا جیبوں میں چھپا کررکھے ہوئے تھے ۔بعد میں ان موبائل فون کو توڑ پھوڑ دیاگیا۔تاہم مقامی لوگوں نے اس پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہاکہ یہ موبائل فون توڑنے کے بجائے طلباء کو سخت انتباہ دینے کے ساتھ ان کے گھر والوں کو دیئے جانے چاہئے تھے ۔دریں اثناء چیف ایجوکیشن افسر راجوری لعل حسین نے بتایاکہ یہ معاملہ زیر تحقیقات ہے اور شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں ۔یہ معاملہ ضلع مجسٹریٹ کے نوٹس میں بھی لایاگیاہے ۔