یواین آئی
کابل// افغانستان کی طالبان حکومت نے بجٹ کا 88 فیصد غیرترقیاتی کاموں پرخرچ کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق ترقیاتی بجٹ131ارب افغانی سیکم ہو کر صرف 24 ارب افغانی رہ گیا جب کہ 60 ارب افغانی مالیت کے منصوبے زیادہ تر علامتی بن کے رہ گئے۔رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم نے بجٹ کا 88 فیصدغیرترقیاتی کاموں پرخرچ کیا، افغان طالبان نے معاشی اور سماجی شعبوں کو ترجیحی فہرست سے خارج کردیا۔ افغان میڈیا کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ افغان طالبان رجیم کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے بجٹ سے 4.1 ارب افغانی کی ہیرپھیر کی۔