عظمیٰ نیوز سروس
شوپیاں// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چھانہ پورہ علاقے میں پیش آئے انکائونٹر کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق یہ تحقیقات پولیس تھانہ شوپیاں میں درج ایف آئی آر نمبر 136/2026کے تحت کی جا رہی ہیں۔ انکوائری کا مقصد ان حالات اور وجوہات کا جائزہ لینا ہے جن کے نتیجے میں ایک جنگجو کی موت واقع ہوئی۔انتظامیہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شوپیاں کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس واقعے سے متعلق معلومات، عینی شاہدین کے بیانات، دستاویزی مواد یا دیگر شواہد موجود ہوں تو وہ مقررہ مدت کے اندر انکوائری افسر کے سامنے پیش کریں۔انتظامیہ کے مطابق شواہد جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری ہونے کے 15 روز کے اندر کارروائی مکمل کی جا سکتی ہے۔