شوپیان+گاندربل// سیکورٹی فورسز نے برستی بارشوں کے باوجود چھترا گام زینہ پورہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی آپریشن کیا۔فسٹ آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس نے دوران شب گائوں کی ناکہ بندی کی اور تلاشی آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ ادھر نخاسی محلہ شوپیان ٹائون کا پیر کو محاصرہ کیا گیا اور گھر گھر تلاشیاں لیں گئیں۔ تاہم قریب ڈیڑھ گھنٹے تک تلاشی کارروائی کے بعد محاصرہ ختم کیا گیا۔ادھر53 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے بڈگام کے یاری کھاہ گائوں کا محاصرہ کیا اور تمام داخلی اور خارجی راستوں پر خاردار تاریں بچھاکر وانی محلہ اور لالہ محلہ کی ناکہ بندی کردی۔سہ پہر تک یہاں تلاشی آپریشن جاری تھا۔