جموں//سری سری رام کرشن پرمہنس دیوکے 182ویں یوم پیدائش پر راما کرشنا مشن کی طرف سے اودھے والا میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر آرتی ، خصوصی پوجا اور بھجن وغیرہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ بعد دوپہر عقیدتمندوں میں پرساد بھی تقسیم کیا گیا۔ مقررین نے سوامی راما کرشنا کے حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔ خطاب کرنے والوں میں سوامی سنیشچلندہ اور سوامی نرنترانندہ جی شامل تھے۔انہوںنے بتایا کہ سری پر ہنس 19ویں صدی کے معروف بنگالی سنت تھے جو 1836میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پوری زندگی روحانیت کا درس دیا۔