جموں //ریاستی سرکار نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں 308 سیکورٹی گاڑیاں ایسے افراد کو فراہم کی گئی ہیں جو کسی بھی سیاسی پارٹی سے وابستہ نہیں ہیںیا پھر سرکاری عہدے پر بھی فائز نہیں ہیں ۔اُن 308گاڑیوں پرایندھن کا تقریباًً 10494110کروڑ روپے کا خرچہ آیا ہے ۔قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی ممبر اسمبلی آر ایس پٹھانیہ کے ایک سوال کے تحری جواب میں ریاستی سرکار نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر میں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر 641گاڑیاں سیاسی شخصیات کو حفاظت کی بنا پر فراہم کی گئی ہیں ۔ سرکار نے اس دوران انکشاف کیا کہ 641گاڑیوں میں سے 308 گاڑیاں ایسے افراد کو حفاظت کیلئے دی گئی ہیں جو ریاستی یا پھر مرکزی سرکار کے کسی بھی سرکاری عہدے یا پھر سیاسی پارٹیوں سے وابستہ نہیں ہیں ۔سرکار نے مزید بتایا کہ ان 308گاڑیوں میں سے 40گاڑیوں کو کرایہ پر لیا گیا ہے اور ان 308گاڑیوں پر تقریباًً 10494110کروڑ روپے ایندھن کا خرچہ آیا ہے جو کو ایس آر ای ہیڈ سے برداشت کیا گیا ہے ۔سرکار نے مزید بتایا کہ سیاسی شخصیات کو سیکورٹی مرکزی وزارت داخلہ ہند کی واضح گائڈ لائن کے مطابق دی جاتی ہے ۔