عظمیٰ نیوزسروس
جموں //حکومت نے مئی2026کے مہینے کے لیے سول سیکرٹریٹ جموں میں وزراء کی دستیابی کیلئے ایک روسٹر جاری کیا ہے۔آرڈرمیں کہاگیاہے کہ نائب وزیر اعلی سریندر کمار چودھری4مئی سے 8مئی تک سول سیکرٹریٹ جموں میںدستیاب رہیں گے، اس کے بعد وزیر صحت اور طبی تعلیم، اسکولی تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور سماجی بہبودسکینہ مسعوایتو11مئی سے15مئی تک سول سیکرٹریٹ جموں میں دستیاب رہیں گی۔وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی 18مئی سے22مئی تک دستیاب رہیں گے، جبکہ وزیر برائے زراعت پیداوار، دیہی ترقی اور پنچایتی راج، کوآپریٹو اور الیکشن محکمے جاوید احمد ڈار25مئی سے29مئی تک سول سیکرٹریٹ جموں میںموجود رہیں گے۔اس دوران جموں سیکرٹریٹ میں مئی 2026کے لئے انتظامی سیکرٹریوں کا روسٹربھی جاری کیاگیاہے۔جموں و کشمیر کی حکومت نے سرکاری کام کو ہموار اور موثر طریقے سے چلانے کو یقینی بنانے کیلئے مئی2026کے مہینے کے لیے سول سیکریٹریٹ، جموں کے لیے انتظامی سیکریٹریوں کے روسٹر کو مطلع کیا ہے۔3 مئی 2026کے گورنمنٹ آرڈرکے مطابق، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم گرما کے سیشن کے دوران باری باری سول سیکرٹریٹ میں سینئر افسران کو دستیاب رہنے کا شیڈول کیا ہے۔روسٹر کے مطابق مالیاتی کمشنر (ایڈیشنل چیف سکریٹری) پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اشونی کمار،سکریٹری دیہی ترقی اور پنچایتی راج محمد اعجاز کیساتھ4مئی سے 8مئی تک سول سیکرٹریٹ جموں میںموجود رہیں گے۔11مئی سے 15 مئی تک فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سکریٹری) جل شکتی محکمہ ، شالین کابرا اور ڈاکٹر پیوش سنگلا آئی سکریٹری، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی جموں سکریٹریٹ میں تعینات رہیں گے۔18مئی سے 22مئی تک کی مدت کے لیے، ڈاکٹر آشیش چندر ورما فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سکریٹری)، محکمہ سیاحت، نوین ایس ایل سکریٹری، محکمہ شہری ہوا بازی کو ڈیوٹی سونپی گئی ہے۔آخری مرحلے میں25مئی سے29مئی تک، شیلیندر کمارمالیاتی کمشنر (ایڈیشنل چیف سکریٹری)، محکمہ خزانہ، اور کمار راجیو رنجن انتظامی سکریٹری، لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ، جموں سکریٹریٹ میں دستیاب رہیں گے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کا مقصد انتظامی تسلسل کو برقرار رکھنا اور جموں میں موسم گرما کے کام کے دوران سینئر افسران کی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔