جموں مسلم فرنٹ
جموں//جموں مسلم فرنٹ نے سنجواں آرمی کیمپ پرہوئے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت پرحملے سے تعبیرکیاہے۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں مسلم فرنٹ نے کہاکہ ہم سنجواں آرمی کیمپ پرحملے کی مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ سیاستدان حملے کولے کرسیاست کررہے ہیں جوکہ باعث افسوس ہے ۔فرنٹ کے عہدیداران نے کہاکہ ہرانسانی زندگی بیش قیمتی ہے اوروقت آچکاہے کہ دونوں ممالک انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے بات چیت کیلئے اقدامات اٹھائیں۔فرنٹ نے اپیل کی کہ حالات کوپرامن بنانے کیلئے جموں وکشمیرحکومت کوچاہیئے کہ وہ غیرریاستی باشندوں کوواپس بھیجے۔انہوں نے کہاکہ قتل عام مسائل کاحل نہیں ہے اوراب قتل عام بندہوناچاہیئے۔
ڈوگرہ فرنٹ وشیوسینا
جموں//ڈوگرہ فرنٹ اورشیوسینانے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پرجنگجوئوں کوجموں وکشمیرمیں بھیجنے کاالزام لگاتے ہوئے کہاکہ گذشتہ تین برسوں کے دوران 1900 سے زائدمرتبہ جنگجوئوں کی طرف سے دراندازی کی کوششوں کی گئی ہیں اور 110 سے زائدفوجی جوان ،80 عام شہریوں ہلاک ہوئے ہیں۔اس دوران مظاہرین نے اسمبلی میں این سی لیڈرکی طرف سے پاکستان زندہ بادکے نعرے پراعتراض جتاتے ہوئے پاکستان اورنیشنل کانفرنس لیڈرکاپتلابھی نذرآتش کیا۔فرنٹ کے صدر اشوک گپتانے کہاکہ 1971 کی جنگ میں پاکستانی فوجیوں کوچھوڑنابہت بڑی غلطی تھی اوراگراس وقت پاکستانی فوجیوں کوچھوڑا نہ ہوتا تو حالات مختلف ہوتے۔انہوں نے تمام جماعتوں کوپاکستان کے سلسلے میںمشترکہ فیصلہ لیناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی مائوں،بیٹیوں، بیوئیوں نے ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں اورہندوستانی فوج پرحملے ناقابل برداشت ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پوری دنیامیں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اوردہشت گردی کے خلاف صفربرداشت کانظریہ رکھتے ہیں ۔انہوں نے وزیراعظم سے فوج پرحملوں کانوٹس لینے کی اپیل کی۔اس دوران مظاہرین میں بوادتہ، سریندر، بودھراج ، وجے، ٹونی، سورن، دھنتر، روہان، بنتی ، کلو، دنیش ودیگران شامل تھے۔
ڈوگرہ صدرسبھا
جموں//ڈوگرہ صدر سبھا کی ایک میٹنگ آج یہاںسبھا کے صدرٹھاکر گل چین سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں سنجواں کینٹ میں سوئے ہوئے نہتے فوجی جوانوں اور معصوم بچوں کو ہلاک کرنے کے وحشیانہ فعل کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ٹھاکر گل چین نے کہا کہ پر امن صوبہ جموں میں حالات کو خراب کرنے کی یہ ایک مذموم سازش ہے۔ مقرین نے کہا کہ جمون خطہ میں غیر ریاستی باشندوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جوکہ مجرم عناصر کو پناہ ملنے کا ایک سبب ہے۔ مقررین نے سول سوسائیٹی سے کہا کہ وہ کہ وہ ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں جو کہ پرامن فضا کو مکدر کرنے کی مذموم کوشش کرتے ہیں ۔ اس کے بعدممبران اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد شہیدی چوک کھٹوعہ میں جمع ہوئے اور ایم ایل اے اکبرلون اور پاکستان کے خلاف نعرے بلند کئے اور اکبر لون و پاکستانکے پتلے جلائے اور قوم دشمن بیان دینے کے لئے اکبر لون کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔
بٹوالس آف انڈیا
بٹوالس آف انڈیا(سماجی تنظیم) کاایک اجلاس اکھنورکے تریائی گائوں میں کمل داس کیتھ ( کیپٹن ریٹائرڈ) کی صدارت میں منعقدہوئی جس میں مقامی لوگوں اورسابق فوجی اہلکاروں نے شرکت کی ۔اس دوران مقررین نے سنجواں آرمی کیمپ پر حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اورجان بحق ہوئے فوجیوں کے پریواروں کے ساتھ اظہارہمدردی کیاگیا۔بٹوالس آف انڈیاکے عہدیداران نے شرکا کوبتایاکہ حملے میں 5 فوجی جوان بشمول سی او ،میجر،جے سی اوودیگران شامل ہیں۔اس موقعہ پربولتے ہوئے آرایل کیتھ نے حملہ آوروں کودرندے اور مجرم قراردیا ۔انہوں نے کہاکہ وہ ہندوستان کی عوام کوڈرانہیں سکتے ہیں ۔اس دوران مقررین نے حملے میں جان بحق ہوئے جوانوں کے پریواروں کے ساتھ ہمدردی ظاہرکی اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کی تمناکااظہارکیا۔
واقعہ قابل مذمت:مٹو
جموں// وزیر اعلیٰ کے صلاحکار پروفیسر امیتابھ مٹو نے سنجواں ملٹری سٹیشن پر فدائین حملہ میں آرمی پرسنل کے ہلاک ہونے پر دُکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اس واقعہ میں زخمی جوانوں کی صحت یابی کی دُعا کی جن میں ایک شہری بھی شامل ہے۔پروفیسر مٹو نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی سماج کے ہر فرد کی جانب سے مذمت کی جانی چاہئے۔پروفیسر مٹو نے غمزدہ کنبوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ہلاک شدگان کی آتما کی شانتی کے لئے دُعا کی۔