جموں//سابق وزیر اعلیٰ ،سینئرریاستی صدرسرجیت سنگھ سلاتھیہ نے منشیات کوبڑاچیلنج قراردیتے ہوئے اس کے خلاف لڑنے پرزوردیاہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کومنشیات سے دوررکھنے کیلئے سماج میں بیداری پیداکرنانہایت ضروری ہے۔ سرجیت سنگھ سلاتھیہ سانبہ سیکولرسوسائٹی کے زیراہتمام وجے پورمیں منعقدہ منشیات مخالف بیداری پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے نوجوانوں میں سماج سے منشیات کی وباء کودورکرنے سے متعلق جوش اوربیداری پراطمینان کااظہارکیا ۔انہوں نے کہاکہ منشیات کاکاروبارکرنے والوں کے خلاف ہم سب کومتحدہونے کی ضرورت ہے اورکوئی شخص اگراس کاروبارمیں ملوث دکھائی دیتاہے تواس کے بارے میں پولیس کواطلاع دی جانی چاہیئے۔انہوں نے وجے پورحلقہ کے ہرمحلے میں سماجی برائیوں مخالف پروگراموں کے انعقادکی ضرورت پرزوردیا۔ انہوں نے کہاکہ منشیات فروشوں کاقافیہ حیات تنگ کرکے نوجوانوں کے مستقبل کومحفوظ بنایاجاناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ 14سال سے زائدعمرکے نوجوانوں پرکڑی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ غلط سرگرمیوں بالخصوص منشیات کی لت میں ملوث نہ ہوسکیں۔انہوں نے والدین اوربڑوںسے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پرنظررکھیں تاکہ ان کے بچے غلط راہ پرگامزن نہ ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ سماج کومنشیات سے نجات دلانے کیلئے مجموعی کاوشیں کی جانی چاہیئیں۔