ڈوڈہ //ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کی جانب سے جاری حکمنامہ میں ضلع کے سبھی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پیر کے روز جاری ایک حکمنامہ زیر نمبری DCD/PA-137/20/2200-60 میں فلیگ کوڈ آف انڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے سبھی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم چڑھانے کی ہدائت دیتے ہوئے 10 اپریل تک سبھی سرکاری اداروں سے رپورٹ طلب کی ہے۔اس سلسلہ میں ضلع سپورٹس آفیسر جعفر حیدر شیخ کو نوڈل آفیسر نامزد کرتے ہوئے اس حکمنامہ کو سختی سے عمل درآمد کرنے پر زور دیا ہے۔