پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے سرحدی گائوں ڈھوری میںبجلی کی ترسیلی لائنیں پرانے اور بوسیدہ لکڑی کے کھمبوں اور سبز درختوں کیساتھ آویزاں ہیں۔نائب سرپنچ کمال دین نے محکمہ بجلی کے اعلی ملازمین و ریاستی گورنرر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے گائوں میں بجلی کی ترسیلی لائین پرانے بوسیدہ پولوں پر لٹک رہی ہے جو کسی بڑے خطرے کا اعلان کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گائوں میں سڑک سے گزرتی ہوئے ترسیلی لائین اتنی نیچے ہے کہ کسی بھی ش خص کا ہاتھ اس سے لگ سکتا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ گائوں کے عوام بہت بار متعلقہ محکمہ کے افسروں سے بجلی کے نئے پول نسب کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی ۔انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ زمینی سطح پر کوئی کام نہیں کررہاہے ۔ ممبر پنچایت محمد اکبر کا کہنا تھا کہ لوگ کرایہ وقت پر دے رہے ہیں لیکن بجلی کی علاقہ کے اندر خستہ حالت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک بھی پول اس وقت تک نہیں لگاہے لیکن متعلقہ محکمہ کے ملازمین نے لکڑی کے کھمبے اور سر سبز درختوں کے ساتھ بجلی کی تاریں باندھ کر لوگوں سے ہرمہینے کرایہ وصول کررہے ہیں۔انہوں نے متعلقہ محکمہ کے اعلی آفیسران و گورنرر انتظامیہ سے اپیل کی کہ بجلی کے نظام کو درست کیا جائے انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر ان کے علالقہ میں بجلی کی ترسیلی لائی درست نہ ہوئی تو وہ لوگ احتجاج کرنے پر مجبو رہوجائیں گے۔