منڈی//تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں میں اسوقت ایک ٹاٹا سومو حادثہ کا شکار ہو کر دریا برد ہو گئی جب ڈرائیور نے گاڑی کو سٹارٹ کیا تو خود گاڑی کے شیشے صاف کرنے لگا کہ اچانک گاڑی سڑک سے لڑھک کر دریا میں جا گری۔ ساوجیاں میں ٹا ٹا سومو زیر نمبرJK08A-7171 اسوقت دریا میں جا گری جب اس کا ڈرائیور محمود خان ولد شریف دین خان ساکنہ کھیت گاڑی کو اسٹارٹ کرنے کے بعد شیشے صاف کرنے لگا کہ اچانک گاڑی لڑھک کر 50 فٹ نیچے گر کر در یا برد ہوئی ۔تاہم اس دوران ڈرائیور محفوظ رہا اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔