عظمیٰ نیوزسروس
جموں// جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں ہفتہ کو ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول برآمد کیا گیا۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ رام گڑھ کے جیدرا گاؤں کا رہنے والاپریتم سنگھ عرف سیٹھی منظم جرائم سے متعلق ایک کیس میں مطلوب تھا، جو گزشتہ سال پولیس اسٹیشن وجئے پور میں درج کیا گیا تھا۔وہ اس کیس کے سلسلے میں گرفتار ہونے والاچوتھا شخص ہے۔ اس سے قبل اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کر کے ان سے تین پستول برآمد کیے گئے تھے۔ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، ترجمان نے کہا کہ پولیس نے سنگھ کو گرفتار کیا اور اس کے گاؤں سے اس کے انکشاف پر ایک دیسی ساختہ پستول برآمد کیا۔انہوں نے کہا کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔