عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر کے سانبہ میں ایک بی ایس ایف جوان نے مبینہ طور پر ایک کیمپ کے اندر خودکشی کر لی۔ حکام نے بتایا کہ اتر پردیش کا رہنے والا ہیڈ کانسٹیبل ہری بابو پنتھی علاقے میں ایک کیمپ میں اپنی پوسٹ کے اندر لٹکا ہوا پایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ اس کے اس طرح کے انتہائی قدم اٹھانے کے پیچھے محرکات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا، پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ (ایجنسیاں)