یواین آئی
سان ڈیاگو//امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں قائم بڑے اسلامی مرکز میں ہونے والی خوفناک فائرنگ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا جہاں حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد جان سے گئے جبکہ دو مبینہ حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔امریکی حکام کے مطابق واقعہ سان ڈیاگو کے معروف اسلامک سینٹر میں پیش آیا، جہاں اچانک فائرنگ کی آوازیں گونج اٹھیں۔ اس دوران مسجد میں موجود نمازیوں اور بچوں میں بھگدڑ مچ گئی، جبکہ سیکیورٹی پر مامور گارڈ نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے جان قربان کر دی۔ پولیس چیف کیمطابق مسلمان گارڈ نے جان پرکھیل کرزیرتعلیم بچوں کوبچالیا،شوٹرز نے کچھ بلاکس دورجا کر خودکوہلاک کیا،اس واقعے کوہیٹ کرائم قراردیاجارہا ہے، اسلامک سینٹرسان ڈیگو کاؤنٹی کی سب سے بڑی مسجد ہے،مسجد کے خلاف کوئی دھمکی کبھی موصول نہیں ہوئی تھی۔پولیس چیف کاکہنا ہے کہ تاہم سان ڈیگو پولیس چیف سکاٹ واہل نے کہاکہ تفتیشی افسران “عمومی نفرت انگیزبیان بازی” سے آگاہ تھے،اس حملے کی تفتیش ہیٹ کرائم کے طور پرکر رہے ہیں،2 گھنٹے پہلے ایک ملزم کی والدہ نے فون کر کے اطلاع دی تھی اسکا بیٹا گم ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔