رام بن//ضلع رام بن میں ترقی کے فقدان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ نے اِس کے لئے سابقہ حکومتوں اور منتخب نمائندگان کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ منجیت کی صدارت میں ضلع رام بن کے سرگرم پارٹی لیڈران اور کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد افراد نے اپنی اپنی پارٹی میں شمولیت بھی اختیار کی۔ اِن کا جماعت میں خیر مقدم کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہاکہ سابقہ حکومتیں اور منتخب عوامی نمائندگان ضلع رام بن کی عوام کے ساتھ انصاف کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے سیاحت کے وسیع امکانات اور روزگار کے مواقعے ہونے کے باوجود پسماندگی اور ترقیاتی فقدان ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقامی ہنراور غیر ہنر یافتہ نوجوانوں کو مبینہ طور زیر تعمیرریلوے، قومی شاہراو¿ں اور پن بجلی پروجیکٹوںمیں کام نہیں دیاجارہا۔انہوں نے کہا”مجھے بتایاگیاکہ ہنریافتہ اور اعلیٰ عہدے ملک کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو دیئے جارہے ہیں۔ تعلیم یافتہ اور ہنریافتہ نوجوان جنہیں ترجیحی دی جانی چاہئے تھی، کو نظر انداز کیاجارہاہے جس وجہ سے لوگوں میں غم وغصہ پایاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی شاہراہ کو کشادہ کرنے کے جاری کام نے شاہراہ کے ارد گرد رہنے والے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں کیونکہ متعدد علاقہ جات میں شگاف پڑچکے ہیں اور مکانات خطرے کی زد میں ہیں لیکن اِنہیں آج تک معاوضہ نہیں دیاگیا۔ رام بن، بانہال اور جموں سرینگر قومی شاہراہ کے نزدیک دیگر علاقہ جات میں مٹی کا کٹاو¿ ایک اہم مسئلہ ہے کیونکہ غیر منصوبہ بندی اور غیر سائنسی طریقے سے پہاڑوں کی کٹائی کی جارہی ہے جس سے مقامی لوگوں کے لئے تباہی وبربادی ہورہی ہے۔ خوبصورت پہاڑوں پر سبزہ ختم ہوگیا ہے اور ضلع رام بن میں مٹی کا کٹاو¿ بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ منتخب عوامی نمائندگان کی ناکامی کا تذکرہ کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہاکہ اپنی پارٹی ضلع رام بن اور اِس کے گاو¿ں کی ترقی کے لئے بلا امتیاز قائم کرے گی ۔ انہوں نے پائیدار ترقی کی بھی وکالت کی اور کہاکہ وسائل کو اِس طرح استعمال کیاجائے تاکہ یہ آنے والی نسلیوں کے لئے بھی باقی رہیں۔ دریں اثناءمقامی لیڈران نے ضلع رام بن کے لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل کو اُجاگر کیا۔