جموں//نیشنل کانفرنس کواُس وقت گہرادھچکالگاجب راجوری کے نوشہرہ اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے سابق ممبراسمبلی ونیشنل کانفرنس لیڈررادھے شام شرمانے کانگریس میں شمولیت اختیارکی۔کانگریس پارٹی کے چیف ترجمان رویندرشرماکے مطابق این سی لیڈرجودومرتبہ نوشہرہ اسمبلی حلقہ سے ممبراسمبلی رہ چکے ہیں اورسال 2008 میں نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے جبکہ 2014 میں بھی این سی کے امیدواررہ چکے ہیں نے حمایتیوں سمیت کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔انہوں نے کہاکہ رادھے شام شرماوساتھیوں نے کانگریس کی پالیسیوں اورقیاد ت پراعتمادظاہرکیاہے۔انہوں نے کہاکہ بہوجن سماج پارٹی کے لیڈراشوک بھگت اوربی جے پی مہلامورچہ کی لیڈرانیتاگپتانے بھی کانگریس پارٹی جوائن کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پردیش کانگریس کمیٹی کے چیف نے اے آئی سی سی انچارج جموں وکشمیرامورات ڈاکٹرشکیل احمدودیگرسینئرلیڈروں کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت کی اوران کاوالہانہ استقبال کیا۔شرماکے علاوہ اشوک بھگت ،بی ایس پی کی ٹکٹ سے جموں پونچھ پارلیمانی نشست پرانتخاب لڑچکے ہیں اورانیتا گپتابی جے پی مہلامورچہ کاتعلق جموں ایسٹ سے ہے ۔انہوں نے حمایتیوں سمیت کانگریس میں شمولیت کی ہے۔اس موقعہ پر سینئرکانگریس لیڈران مولارام ،رمن بھلہ،بلوان سنگھ،وکرم ملہوترہ، ٹھاکرہری سنگھ چب ودیگران نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کاوالہانہ استقبال کیا۔