بارہمولہ //افروٹ الیون سپورٹس کلب نے زینہ گیر ٹی ٹوئنٹی پریمیئر لیگ ماگریپورہ میں سوپور کوچنگ سینٹر کے خلاف13 رنز سے جیت درج کر لی۔ٹاس جیت کر افروٹ الیون نے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 19•3 اورز میں 142 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔سمیر احمد نے برق رفتار اننگز کھیل کر 45 گیندوں پر 72 رنز بنائے۔اسکے علاوہ کپتان محمد یعقوب نے 32 رنز بنائے۔جواب میں سوپور کوچنگ سینٹر کی کی ٹیم 19•3 اورز 129 رنز پر آوٹ ہوئی۔سمیر نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کی جبکہ شاہد بشیر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا اور مقصود اور مہراج نے دو دو وکٹیں حاصل کی جبکہ اشفاق وانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔سمیر احمد کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔