راجوری //راجوری ضلع میں ایک زیر تعمیر پل سے گر کر 2مزدور زخمی ہو گئے ۔حکام کے مطابق راجوری قصبہ میں ایک زیر تعمیر پل پر کام کررہے دو مزدور حادثاتی طورپر پل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک مزدور کو مزید علاج معالجہ کےلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پل کی تعمیر کےلئے مزدوروں کا ایک گروپ کام کررہا تھا تاہم اس دوران لوہے کا ایک ڈھانچہ گرنے کی وجہ سے دو مزدور اونچائی سے گر کر زخمی ہوگئے جس کے بعد مذکورہ زخمیوں کو میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا تاہم دونوں میں سے ایک شدید زخمی کو تشویش ناک حالت میں میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا گیا ۔زخمی مزدوروں کی شناخت مسحی عالم ولد رستم علی سکنہ بہار اور محمد اجمل ولد محمدسعید سکنہ بہار کے طورپر ہوئی ہے ۔