جموں//وائس چانسلر شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی آف کشمیر پروفیسر نذیر احمد نے کل راج بھون میں گورنر این این ووہر اجو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں کے ساتھ ملاقات کی۔پروفیسر نذیر احمدنے گورنر کو یونیورسٹی میں تدریسی و تحقیقی اقدامات اور ان کی بدولت حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری دی۔انہوںنے کہا کہ سیشن 2018 کے دوران انڈر گریجویٹ / پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی کورسوں میں داخلوں کی تعداد 1082 تک پہنچ گئی۔اس کے علاوہ 32طلاب کو میسرس بی۔ ایبل انڈسٹری آئی آئی آئی ایم جموں کی طرف سے کیمپس ریکیورٹمنٹ کے ذریعے منتخب کیا گیا۔فرنٹیئر سکالر شپ سکیم کے تحت لداخ خطے کے طلاب میں 8لاکھ روپے تقسیم کئے گئے۔یونیورسٹی میں سیون سٹار فروٹس پرائیویٹ لمٹیڈ مہاراشٹریہ کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کئے ۔وی سی نے مزید بتایا کہ 2.30کروڑ روپے کی مالیت کے تحقیقی 13 نئے پروجیکٹ یونیورسٹی نے حاصل کئے ہیں۔گورنر نے پروفیسر نذیر احمد اور ان کے ساتھیوں کو کشمیری ’انز‘ کو بریڈ رجسٹریشن کمیٹی آف انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کی طرف سے ہندوستان کا پہلا رجسٹر شدہ پرند ہ تسلیم کرانے کے لئے مبارک باد دی ۔انہوں نے آل انڈیا وائس چانسلرس کرکٹ ٹورنامنٹ میں یونیورسٹی ٹیم کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔