سرینگر//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے زبرون پہاڑیوں کے دامن میں 7 واں عالمی یوگ دوس جوش و خروش کے ساتھ منایا ۔ محکمہ نے اس تقریب کو ایک مثالی ماحول فراہم کیا ۔ یوگا ماہرین نے ابتدائی طور پر مشقوں کے جوہر کے بارے میں آگاہ کیا اور اس کے بعد یوگا آسنوں کے مظاہرے کے ساتھ 45 منٹ کی پریکٹس سیشن کا انعقاد کیا ۔ ’’ یوگا کے ساتھ رہیں ، گھر پر بیٹھیں ‘‘ پیغام عام لوگوں میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز ، ہوڈنگز اور بینرز کے ذریعے پھیلایا گیا ۔ محکمہ کے یوگا ماہرین نے پریکٹس سیشنوں کے دوران تمام شرکاء کو یوگا کی بہترین تربیت دی ۔ زیادہ تر یہ پروگرام جموں و کشمیر کے 285 بلاکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں ورچول انداز میں چلایا گیا تھا ۔ یوگا آسن کو آف لائین کے ذریعے کم سے کم شرکت کے ساتھ مشق کیا گیا تھا ۔ پرنسپل سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آلوک کمار کے ہمراہ جوائینٹ ڈائریکٹر کشمیر بشیر احمد اور ڈسٹرکٹ آفیسر سرینگر بلبیر سنگھ نے بھی باٹنیکل گارڈن سرینگر میں یوگا میں شرکت کی ۔ یوگا آسنوں کا مظاہرہ محکمہ کے ماہر یوگا انسٹرکٹر محمد طاہر نے کیا ۔ اس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ’’ یوگا کے ساتھ رہیں ، گھر پر رہیں ‘‘ کے پیغام کو آگے بڑھاتے ہوئے محکمہ کے سفیر رہیں اور یوگا کو ان کی جسمانی ، ذہنی اور روحانی تندرستی کیلئے روزانہ کا معمول بنائیں اور گھر کے تمام افراد کو اس میں شامل کریں ۔