لکھنو //ریاست جموں وکشمیر نے ورلڈ سکلز انڈیا نیشنل کمپٹیشن میں موبائل روبوٹکس ، میکنیکل سی اے ڈی، گرافک ڈیزائننگ ،پیسٹری اورکنفیکشنری کے ہنروں میں اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کیااور لکھنو میں منعقدہ تین روزہ ریجنل کمپٹیشن میں زبر دست کامیابی درج کی ہے۔سہ روزہ مقابلہ جاتی ایونٹ میں حصہ لینے کے بعد لکھنو کے اندرا گاندھی پریتستھان میں اختتام پذیر ہوا۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے اورسٹیٹ سپورٹس اور کلچر کے وزیر چیتن چوہان مہمان ذی وقار تھے۔فاتحین اور فسٹ رنرس اَپ اور سیکنڈ رنرس اَپ کا اعلان اس موقعہ پر کیا گیا جن کی تعداد 90تھی۔ریجنل سطح کے سکل کمپٹیشن میں جن لوگوں نے کامیابی حاصل کی انہیں ورلڈ سکلز کمپٹیشن کاظان روس میں حصہ لینے کا موقعہ دیا جائے گا۔یہ کمپٹیشن 2019 کو منعقد ہوگا۔دریں اثنا اعلیٰ تعلیم ،تکنیکی تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری نے فاتحین کی کاوشو ں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے فتوحات سے ریاست کے نوجوانوں میں شوق اور ولولہ پیدا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کو ملک کی تیز تر ترقی میں حصہ لینے کے لئے حوصلہ بڑھایا جانا چاہئے۔