جموں//رہبرتعلیم ٹیچروں کی اسامیوں کے امیدواروں نے محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے کہاکہ 2010سے ان کی تعیناتی کے آرڈر التوامیں پڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے مرکزی معاونت کی سکیم ایس ایس اے کے تحت اورکابینہ حکمناموں زیرایس آراو635اور522 کے تحت آرای ٹی ٹیچروں کی اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں اوراس کے بعدتمام ترقواعدکے مطابق سلیکشن کی گئی ہے لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پرتعیناتی کے آرڈر2010سے ابھی تک جاری نہیں کئے گئے ہیں جوکہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔