پونچھ//زونل ایجوکیشن افسر ساتھرہ پروین اختر نے کئی اساتذہ میں مستقلی کے آرڈر تقسیم کئے ۔اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس دوران رہبر تعلیم فورم کے زونل صدر ساتھرہ نیاز کرمانی نے چیف ایجوکیشن افسر پونچھ زونل ایجوکیشن افسر ساتھرہ اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان رہبر تعلیم اساتذہ کو مستقل کرایااور ان میں آرڈر تقسیم کئے ۔انہوں نے زونل ایجوکیشن افسر ساتھرہ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ساتھرہ زون میں تعلیمی معیار کو فروغ دینے کے سلسلہ میں محنت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ بھی وہ رہبرتعلیم اساتذہ اور دیگر ملازموں کا بھرپر تعاون کر رہی ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جن اساتذہ کو مستقل کیا گیا ہے وہ اپنے فرائض منصبی مزید ایمانداری سے نبھاتے رہیں گے۔اس موقعہ پراسلم میر، بلال احمد، عبدالحمید، عرفان خان، محمد فاروق، ریحان قریشی، رشید میر، ماسٹر عبدالسلام وحید خالد اور عبدالرشید بھی موجودتھے ۔