پونچھ// غیر سرکاری تنظیم نیشنل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے روہنگیا مسلمانوں کو ہندوستان سے نکالنے کے لئے دائر کی گئی عرضی پر جسٹس دیپک مشراء کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں ملک کی عدلیہ پر فخر ہے ۔پونچھ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے چیئرمین عظیم علی شاہ نے کہاکہ جسٹس دیپک کی جانب سے سنایاگیا فیصلہ قابل سراہناہے اور یہ فیصلہ ان تمام لوگوں کے لئے سبق حاصل کرنے کے لئے کافی ہے جو ان قسمت کے ستائے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کو ہندوستان سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو ان کے اپنے ملک کی ظالم حکومت نے ملک بدر کر کے ان پر بہت بڑا ظلم کیا ہے لیکن ہندوستانیوں کی یہ روایت رہی ہے کہ یہاں کی عوام نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کی عدلیہ کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ یہاں سب کو انصاف ملتا ہے۔عظیم علی شاہ نے کہا کہ ہندوستانی عوام کو ان مظلوموں کو ملک سے باہر نکالنے ے بجائے ان کی مالی معاونت کرنی چاہئے تاکہ وہ ایک بار پھر سے اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر خود کو سنبھال سکیں۔