پونچھ// فرزندان توحید کی جانب سے امام و خطیب مرکزی جامع مسجد پونچھ مولانا فاروق احمد مصباحی کی قیادت میں برما کے مسلمانوں کے حق میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں انجمن جعفریہ پونچھ، آل انڈیا سنی یوتھ پونچھ،انتظامیہ کمیٹی جامع مسجد بگیالاں ، انتظامیہ کمیٹی جامع مسجد اہل حدیچ اور دیگر تنظیموں کا اشتراک شامل رہا ۔ اس دوران مرکزی جامع مسجد پونچھ سے ایک ریلی برآمد کی گئی جو پونچھ بازار سے ہوتے ہوئے زنانہ پارک پونچھ میں اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے دوران مظاہرین نے برمام حکومت کے خلاف جم کر نعرے باز کی۔زنانہ پارک پونچھ میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بر ما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم ہورہے ہیں اور دنیا کا میڈیان خاموش ہے انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمان ہی نہیں جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم ہو گا وہ اس کے وہ اس کی مخالفت کریں گے ۔مقررین نے کہا کہ برما کے ظم و ستم پرپوری د نیا کی خاموشی افسوسناک ہے اس خاموشی کے نتائج سنگین ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ عالم انسانیت میں پہلی بار اتنا ظلم دیکھنے کو مل رہا ہے۔مقررین نے انتباہ دیا کہ مسلمانوںپر ہورے ظلم وستم کو بند نہ کئے گئے تووہ پتھر کا جواب اینٹ سے دیں گے۔ مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نے کہا کہ عورتوں بچوں پر تشد د کی ہر حد کو برما میں پار کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ برما کی فوج کی جانب سے ایک کھلی سازش کے تحت خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے جو افسوسناک ہے ۔انہوں نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے بیان جس میں انہوںنے برما مسلمانوں کو ملک میںپناہ دینے کو خطرناک قرار دیا ہے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلم دشمنی کو واضح کرتا ہے۔ انہوںنے کہا برما میں مسلمانوں پر ظلم بند کیا جائے ۔اس دوران مولانا حافظ عبد المجید مدنی،مولانا سید سجاد حیدر قمی، فاروق احمد بانڈے، امتیاز سلاریہ، مقبول احمد قلی،کملجیت سنگھ آل انڈیا سنی یوتھ ونگ پونچھ کے اہم رکن اعجاز مدنی نے بھی خطاب کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو اور اہل دل حضرات سے اپیل کی کہ وہ برمی مسلمانوں کو انصاف دلانے کے لئے میدان عمل میں آئیں۔