راجوری //ضلع ہسپتال راجوری میں ایک روزہ پروگرام بعنوان اسیشنل نیو بارن کیئر منعقد ہواجس کی سربراہی میڈیکل سپرینڈنٹ ڈاکٹر محمود حسین بجاڑ نے کی ۔اس موقعہ پر ہیلتھ کیئر ورکروں کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقعہ پر انہیں گائنک آپریشن تھیٹر اور ایس این سی یو کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔ڈاکٹر محمود بجاڑ نے کہاکہ یہ شعبہ ان کی اولین ترجیح میں سے ایک ہے اوراس کی بہتری کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیںگے ۔