راجوری //راجوری اور پونچھ سے جموں کیلئے ستمبر کے مہینے میں شروع ہوئی ہوائی جہا ز سروس احسن طریقہ سے چل رہی ہے اور حکام کاکہناہے کہ کبھی ایسا نہیں ہواکہ مسافروں کے نہ ہونے کی وجہ سے سروس رکی ہو بلکہ خراب موسم اور دوسرے علاقوں میں ایمرجنسی کی وجہ سے ایسا ہواہے ۔ذرائع نے بتایاکہ اب تک بڑی تعدا د میں مسافروں نے سفر کرنے کیلئے رابطہ کیاہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ کبھی ایسا نہیں ہواکہ مسافروں کے نہ ہونے کی وجہ سے سروس رکی ہو بلکہ بڑی تعداد میں لوگ ٹکٹ لینے آتے ہیں ۔ تاہم ذرائع نے بتایاکہ خراب موسم یا کسی دوسرے علاقے میں ایمرجنسی کی وجہ سے سروس کوروکناپڑاہے ۔راجوری سے چلنے والی سروس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ذرائع نے بتایاکہ اگرچہ یہ سروس پیر او سنیچر کو چلتی ہے لیکن میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے دیگر دنوں میں بھی اسے چلایاگیاہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ راجوری سے سپورٹس اسٹیڈیم سے ہوائی سروس چلتی ہے اور اب تک لوگوں کی طرف سے اچھا رد عمل سامنے آیاہے ۔اسی طرح سے تحصیلدار حویلی جو پونچھ ہوائی سروس کے نوڈل افسر ہیں ، نے بتایاکہ ہوئی سروس کیلئے ضرور ت مسافر ہر بار ہوتے رہے ہیں اور کئی بار میڈیکل ایمرجنسی ہونے پر اضافی سروس بھی چلائی گئی ہے ۔